یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائئ

0
820

یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائئ
پاکستان ہماری روح میں بستا ہے، اس کی بقا وسلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، میونسپل کمشنر ایسٹ
پاکستان کی ترقی، سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ غلام سرور راہپوٹو نے کہا ہے کہ آزادی سے بڑھ کر کوئ نعمت نہیں، اللّہ تعالی کا احسان ہے کہ ہم اس نعمت سے مالا مال ہیں، پاکستان ہماری رگوں میں بستا ہے اس کی ترقی خوشحالی اور بقا کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک کی تعمیر کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر میں پرچم کشائ کرتے ہوئے کیا انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ پاکستان اور کو لازوال اور ترقی وخوشحالی کا مرکز بنانے کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں اس موقع پر افسران نے عزم کیا کہ وہ ملک اور شہر کی ترقی کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اس موقع پر ملک کی سلامتی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here