جامعہ کراچی سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی طلباوطالبا ت کے لئے جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہی بار انکلوسیواسٹوڈنٹس سوسائٹی کے قیام کا اعلان

0
2244

جامعہ کراچی میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر طلباوطالبا ت کے لئے انکلوسیواسٹوڈنٹس سوسائٹی کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔مذکورہ سوسائٹی کے قیام کا اعلان جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ کراچی کے نابینا طلبا و طالبات کے وفد جسکی قیادت خصوصی طلبا و طالبات کے حقوق اور شمولیت کے لیے سرگرم عمل سماجی کارکن شعبہ خصوصی تعلیم کے طالبعلم ظہیر عباس کر رہے تھے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں دوران ملاقات کیا۔اس موقع پر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی بھی موجود تھے۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جس طرح جامعہ کراچی دیگر اسٹوڈنٹس سوسائیٹز کے طلبہ کو غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کررہی ہیں اسی طرح جامعہ کراچی کے ڈفرنٹلی ایبل طلبہ کا بھی حق ہے کہ ان کے لئے بھی ایسی سوسائٹی موجود ہوجوصرف اور صرف ان کی سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار اداکریں اورانکلوسیواسٹوڈنٹس سوسائٹی کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ یہ طلبہ بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر اور بروئے کار لاسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نا بینا افراد سے متعلق مسائل کو معاشرے میں اجاگر کر نے کے سلسلے میں ہر سال 15 اکتوبر کو سفید چھڑی کا عالمی دن منایاجاتاہے۔ سفید چھڑی کا ہاتھ میں ہونا اس بات کی علامت تصور کیا جاتا ہے کہ چھڑی کا حامل شخص بینائی سے محروم ہے ، اگر کوئی ایسا شخص کسی بھی وقت خاص طور پر سڑک کے کنارے نظر آجائے تو بلاتاخیر اس کی مدد کے لئے پہنچناچاہیئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here