رانا مسعود احمد میموریل ناک آوٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2022

0
1562

     2022 رانا مسعود احمد میموریل ناک آوٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) رانا مسعود احمد میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی باضابطہ افتتاح تقریب اور افتتاحی میچ آج یونین گراونڈ کالا بورڈ کر یونین اسپورٹس اور اورینٹ جیمخانہ کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں یونین اسپورٹس نے فیصل اعوان کی شاندار اور دھواں دھار سنچری کی بدولت بآسانی پانچ وکٹ سے جیت لیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ھوئے علی سینیر اور ریاض میرانی کے شاندار اوپنگ اسٹینڈ کے باوجود اورینٹ جیمخانہ 19.1 اوورز میں تمام وکٹوں پر 166 رنز تک محدود رہی۔ میرانی 61 رنز بنا کر نمایاں رھے انکے علاوہ کوئی بیٹسمین وکٹ پر زیادہ دیر کھڑا نہیں جوسکا۔ یونین اسپورٹس کیجانب سے شہریار شہزاد نے 19 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور دوسری طرف محمد ابرار 2 وکٹ لیکر نمایاں رھے۔
ہدف کے حصول کے لیے یونین اسپورٹس کے بیٹسمینوں نے محتاط شروعات کیں اور 16 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی ہدف حاصل کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یونین اسپورٹس کیجانب سے ماسٹر بلاسٹر فیصل اعوان ایک اور سنچری جڑنے میں کامیاب رھے اور 106 رنز بنا کر ناقابل شکست رھے۔
شاندار پرفارمنس پر فیصل اعوان کو محمد اسلم بھائی کیجانب سے مین آف دی میچ 500 کیش پرائز دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here