ضلع کورنگی 13ہزار روڈ وسیع و عریض سینٹرل آئی لینڈ پر گرین بیلٹس کی تعمیر کا آغاز

0
1499

ضلع کورنگی 13ہزار روڈ وسیع و عریض سینٹرل آئی لینڈ پر گرین بیلٹس کی تعمیر کا آغاز
اہم شاہراہوں پر سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر عرفان سلام میروانی کا بلدیہ کورنگی کو ہدایت
عوامی بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بلدیاتی اقدامات تیز اور علاقائی خوبصورت میں اضافے کے لئے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلعی حدود میں سرسبز ماحول کے حوالے سے اقدامات تیز۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے پہلے مرحلے میں کورنگی اور لانڈھی زونز کے اہم شاہراہوں کے درمیان وسیع و عریض سنٹرل آئی لینڈ پر گرین بیلٹس تعمیر کرنے کا آغاز کردیا،محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کی جانب سے گرین بیلٹس کو سرسبز بنا نے کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے گرین بیلٹس پر گھاس اور پودے لگا ئے جارہے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر عرفان سلام میروانی نے کہاکہ ضلع کورنگی میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر خوبصورت ماحول کو اُجاگر کیا جائے بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ اہم شاہراہوں پر قائم سنٹرل آئی لینڈ اور شاہراہوں کے سائیڈوں پر گرین بیلٹس اور اسے سرسبز بنا نے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لانڈھی اور کورنگی کی شاہراہوں پر وسیع و عریض گرین بیلٹس کے حوالے سے کاموں کا آغاز کردیا گیا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور قدرتی ماحول کو بہتر بنا نے کے لئے سرسبز ماحول کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی نے بلدیہ کورنگی محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ سرسبز ضلع کورنگی کے حوالے سے اقدامات تیز کریں اور گرین بیلٹس کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here