چانسلر جاوید انوار کا سرسید یونیورسٹی کے سابقہ قائم مقام رجسٹرار کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

0
1551

چانسلر جاوید انوار کا سرسید یونیورسٹی کے سابقہ قائم مقام رجسٹرار کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید انوار نے دونوں اداروں کی جانب سے سرسیدیونیورسٹی کے سابقہ قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الامام کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی وفات کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ۔
انھوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الامام شعبہ درس و تدریس کی ایک ممتاز شخصیت تھے اوربطور استاد ان کی خدمات کو ہمیشہ یار رکھا جائے گا ۔ وہ انتظامی امور میں بھی مہارت رکھتے تھے اور انھوں نے شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے سربراہ کے طورپر اعلیٰ خدمات انجام دیں ۔ چانسلر جاوید انوار نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔
پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الامام نے سوڈان کی خرطوم یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی جامشورو اور فاسٹ یونیورسٹی میں بطور پروفیسر خدمات انجام دیں ۔ انھوں نے لندن یونیورسٹی سے 1976ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور 1961ء میں سندھ یونیورسٹی سے میتھمیٹکس میں ماسٹرز کیا ۔ پروفیسرڈاکٹر ممتاز الامام نے پسماندگان میں بیوہ، اور چار بچے چھوڑے ہیں جن میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔ بیٹی کینیڈا میں رہائش پذیر ہے جبکہ ایک بیٹا امریکہ میں مقیم ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here