مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ کا تھیسس ٹو جائزہ سیشن کا انعقاد

0
1026

مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ کا تھیسس ٹو جائزہ سیشن کا انعقاد
کراجی:( اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی( ماجو ) کے مینجمنٹ سائنسز کے شعبے کے ایم بی اے ، ایم ایس اور بی بی اے کے فائنل ائیر کے طلبا کا تھیسس ٹو جائزہ سیشن گزشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوا جس کے دوران پچاس سے زائد طلبا اور طالبات کے تحقیقی کام کا انٹرنل اور ایکسٹرنل ماہرین نے جائزہ لیا اور ان کو مزید بہتر بنانے کے مشورے دیئے گئے ۔ طلبہ کی جانب سے اپنے تحقیقی کام میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ آج کے دور میں طلباء سائنس کے تعلیمی پروگرام جن میں حساب، بایلوجی، فزکس اینڈ کیمسٹری شامل ہیں ان میں بہت کم تعداد میں داخلے لے رہے ہیں جبکہ کمپیوٹر سائنس اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈگری پروگرام میں زیادہ تعداد میں داخلے حاصل کر رہے ہیں، جس کی خاص وجوہات میں سائنسی مضامین کے فارغ التحصیل طلبہ کو ملازمتوں کے حصول میں دشواری، کم تنخواہ اور پروفشنل گروتھ کے کم مواقع حاصل ہونا قابل ذکر ہیں ۔ ماجو کے طلبہ کے تھیسس ٹو سیشن کے دوران طلبہ نے غذائیں استعمال کے فیصلے ،لیڈر شپ پر اعتماد اور دیگر موضوعات پراپنے تحقیقاتی کاموں پر روشنی ڈالی، جن بیرونی ماہرین نے اس اجلاس میں شرکت کی ان میں کراچی یونیورسٹی کے پبلک ایڈمنسٹریشن کے شعبے کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی حیدر، مہران یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کے کو ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر اربیلا بھٹو، کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عاصم، بحریہ یونیورسٹی کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین اور بزنس مینجمنٹ کے مشیر عاصم بیگ شامل تھے، جبکہ ماجو کی جانب سے ڈاکٹر عمران محبوب شیخ، ڈاکٹر عبدالصمد ، ڈاکٹر غلام محمد، ڈاکٹر محمد آصف، عظمی خان اور فرحان بخاری شریک ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here