یوسی6 کالا بورڈ کے 686 خاندان میں راشن تقسیم کیا گیا.

0
1618

 

یوسی6 کالا بورڈ کے 686 خاندان میں راشن تقسیم کیا گیا
اسسٹینٹ کمشنر کیپٹن( ر) عطا الرحمنٰ، مختار کار نادرعلیشاہ، چیئرمین ریاض احمد، کمیٹی ممبران زاہد رحیم، افتخار احمد،رینجرز اور پولس کی نگرانی می کونسلر لیاقت احمد ، کارکنوں صادق شیخ ، آصف کاظمی اوردیگر نے رات گئے راشن تقسیم کیا.
ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یارگل میمن کی ہدایت پر اسستینٹ کمشنر ماڈل کالونی سب ڈویژن کیپٹن( ر) عطا الرحمنٰ کی نگرانی میں یوسی نمبر،6 کالا بورڈ کے دفتر میں لاک ڈائون سے متاثرہ 686 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ یوسی چیئرمین ریاض احمد نے کونسلر لیاقت احمداور یوسی اسٹاف کے ساتھ ملکر تمام تر انتظامات کیئے ھوئےتھے۔ مختار کار نادرعلیشاہ، اسسٹینٹ کمشنر کے PA امین اور دیگر اسٹاف پر مشتمل ٹیم تمام مستحق خاندانوں کی کمیوٹرائیز لسٹ اور لیپ ٹاپ کے ہمراہ موجود تھی تاکہ جانچ پڑتال میں وقت ضائع نہ ہو۔ راشن تقدیم کرنے کے عمل کو شفاف رکھنے کے لیئے اسسسٹینٹ کمشنر کیپٹن عطا الرحمنٰ، ڈپٹی کمشنر ریلیف کمیٹی کے ممبران سماجی کارکن زاہد رحیم، افتخار احمد ، زکوٰة کمیٹی ، یوسی کمیٹی کے ممبران محمد صادق شیخ، آصف کاظمی،اور دیگر کے علاوہ رینجرز اور پولس کا عملہ بھی موجود تھا۔ راشن کی تقسیم کا عمل رات 11 بجے شروع ھوا اور رات گئے تک جاری رہا۔ اسسٹینٹ کمشنر ، مختار کار یوسی کالا بورڈ کے اسٹاف نے بڑی جانفشانی، محنت سے راشن کی تقسیم کے عمل میں حصہ لیا۔ اسسٹینٹ کمشنر کیپٹن ( ر) عطا الرحمنٰ نے بتایا کہ اس یوسی میں راشن تقسیم کا دوسرا مرحلہ تھا اس سے قبل یہاں 300 خاندانوں میں پہلے راشن تقسیم کیا جاچکا ھے اور اس اب تک اس یوسی میں تقریباٰ 980 مسحقین میں راشن تقسیم کردیا گیا ھے ۔ جیسےجیسے راشن کی فراہمی ھوگی ماڈل کالونی سب ڈویژن کی ہر یوسی میں مرحلہ وار تقسیم کا سلسلہ جاری رہیگا ۔اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کی باہمی مشاورت شامل ھے تاکہ تمام ضرورتمندوں کو ان کا حق مل سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here