نجی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا اجلاس کراچی

0
2067

نجی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا اجلاس کراچی
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نجی سیکٹر یونیورسٹیز ایسوسی ایشن، سندھ بلوچستان چیپٹر کا قیام عمل میں آ گیا ہے ۔ اقراء یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر وسیم قاضی اس کے چیئر پرسن اور محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر زبیر شیخ اس کے کو چیئرپرسن منتخب کیے گئے ہیں ۔ اس فورم کی تشکیل کا مقصد ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے ساتھ ایک مؤثر طریقے سے نجی شعبے میں قائم یونیورسٹیوں کی جانب سے ملک میں اعلی تعلیم کی فراہمی کی سرگرمیوں کا فروغ اور تعلیمی سرگرمیوں کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کیمپس میں اقرا یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کی زیرصدارت نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں سندھ اور بلوچستان کی 75 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جان سے ملک میں تعلیم کی فراہمی کے فروغ کے سلسلے میں ان کی خدمات کو تسلیم کرے اور یونیورسٹی ایکٹ کے تحت دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق تعلیمی پروگرام شروع کرنے کے لئے موثر طریقے پر رہنمائی کرے۔ اجلاس میں جن ممتاز ماہرین تعلیم شرکت کی ان میں انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین شیخ ، جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے چانسلر وجیہ احمد ، ملیر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجاد، جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم فاروقی، الما یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اذ ظفر، سر سید انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین، شہید بے نظیر بھٹو سٹی یونیورسٹی کی پر وائس چانسلر شاہینہ حیدر اور یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اقبال میمن قابل ذکر تھے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here