سرسید یونیورسٹی کی جانب سے کنوینیئر اسپورٹس سمیت شعبہ کھیل سے منسلک افراد کی پذیرائی کی گئی

0
879

سرسید یونیورسٹی کی جانب سے کنوینیئر اسپورٹس سمیت شعبہ کھیل سے منسلک افراد کی پذیرائی کی گئی
جامع کے رجسٹرار ریٹائرڈ کموڈور سید سرفراز علی نے تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار اور وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین کی جانب سے یونیورسٹی کے کنوینیئر اسپورٹس قاضی نصر اور ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار سمیت شعبہ کھیل سے منسلک تمام کوچز اور اسٹاف کو کھیلوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا گیا. تقریب پذیرائی گزشتہ روز یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت یونیورسٹی کے رجسٹرار ریٹائرڈ کموڈور سید سرفراز علی نے کی تقریب پذیرائی میں کنوینئر اسپورٹس قاضی نصر بھی موجود تھے، سید سرفراز علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس جانفشانی سے آپ لوگوں نے جامع میں کھیلوں کے کامیاب ایونٹس منعقد کئے وہ ہمارے اور یونیورسٹی کیلئے قابل ستائش ہے، پورے سال آپ لوگوں کی کارکردگی متاثر کن رہی اور سر سید یونیورسٹی کو یقین ہے کہ آپ لوگ اسی جذبہ کیساتھ مستقبل میں بھی اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے، سید سرفراز علی نے کہا کہ عید الفطر کے بعد یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلوں کا پھر سے آغاز ہوگا کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی نشانی ہے، نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلبہ و طالبات کیلئے بے حد ضروری ہیں. اس موقع پر کنونئیر اسپورٹس قاضی نصر نے کہا کہ رواں سال یونیورسٹی میں مختلف کھیلوں پر مشتمل اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا جائیگا جس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات شرکت کرینگے. ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار نے رجسٹرار سید سرفراز علی اور قاضی نصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ کھیل مستقبل میں مزید بہتر انداز میں کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد کریگا. بعدازاں ڈائریکٹر اسپورٹس سمیت ڈپارٹمنٹ سے منسلک تمام افراد میں تعرفی اسناد اور نقد رقم تقسیم کی گئی..

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here