تائیکوانڈو ایشیاء کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کی سات رکنی تائیکوانڈو ٹیم اردن کے شہرعمّان پہنچ گئی

0
906

تائیکوانڈو ایشیاء کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کی سات رکنی تائیکوانڈو ٹیم اردن کے شہرعمّان پہنچ گئی.
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپک کیلئے ورلڈ تائیکوانڈو ایشیاء کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کی سات رکنی تائیکوانڈو ٹیم اردن کے شہرعمّان پہنچ گئی قومی ٹیم کو اسلام آباد ائرپورٹ پرپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) راجہ وسیم احمد جنجوعہ،ناجیہ الرسول ودیگر عہدیداران نے رخصت کیا پاکستانی کھلاڑیوں کاٹریننگ سیشن 18 سے 20 مئی تک جاری رہے گا 21 مئی کوانیلہ عائشہ اسفار(-49 کلوگرام) کی فائٹ ہوگی جبکہ ہارون خان (-58 کلوگرام) تیمور سعید (+87 K کلوگرام) اورزویا صابر (-57 کلوگرام) اپنی فائٹ 22 مئی کو لڑیں گے واضح رہے کہ تائیکوانڈو کوالیفائی راؤنڈ میں مختلف ویٹ کیٹیگری کے8 مرد اور 8 خواتین گولڈ اور سلورمیڈلسٹ ایتھلیٹس اولمپک گیمز میں شرکت کے اہل ہوں گے جارڈن روانگی سے قبل ائرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے نیشنل گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ اور فوجیرہ اوپن (ٖFujairah Open) میں پاکستان کیلئے سلور میڈل جیتنے والے تیمورسعیدکاکہنا تھا کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈمیں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے ایونٹ کیلئے بھرپورتیاری کی ہے ایونٹ میں شرکت سے جہاں ہمارے کھیل میں مزید نکھار اور تجربے میں اضافہ ہوگا وہیں مقابلوں کے دوران دیگرایشین ممالک کے اپنے ہم عصر کھلاڑیوں اور پروفیشنل کوچز سے تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع ملے گا جو مستقبل میں ہمارے لئے سودمندثابت ہوگا ہارون خان نے کہا کہ صرف ملک کیلئے جیت کا جذبہ ساتھ لے کرجارہے ہیں اور انشاء اللہ قوم کو اچھا رزلٹ دیں گے ٹیم لیڈر اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے اعزازی وائس پریذیڈنٹ عمرسعیدکاکہنا تھا کہ کوالیفائنگ رواؤند میں ایشیاء کے 43 ممالک شرکت کررہے ہیں ہمارے ایتھلیٹس نے ایونٹ کیلیے بھرپورتیاریاں کیں ہیں کھلاڑی جسمانی اور دماغی طور پر مکمل فٹ ہیں اوروہ اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے ایونٹ میں شریک دیگرممالک کا شمار بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے عمرسعیدکامزیدکہنا تھاکہ کسی بھی فائٹ کو آسان نہیں لیں گے اس میگا ایونٹ کے حوالے سے کوچ شہزادہ محمد آصف خان ودیگر کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کوتائیکوانڈو کے کھیل کی جدید ٹریننگ اور کھیل سے متعلق نئے قواعد و ضوابط سے مکمل آگاہی فراہم کی ہے کھلاڑی نہایت پرجوش اور قومی جذبے سے سرشارہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here