الصغیر سپر ہاکی لیگ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی

0
1253

الصغیر سپر ہاکی لیگ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی
شمس الزماں، عارف اشرف، مطلوب بیگ اور جہانگیر خان سیونرز کی ٹیموں نے فائنل فور میں رسائی حاصل کرلی
الصغیر ہاکی کلب نے کراچی میں 35 سال سے قومی کھیل کو زندہ رکھا ہوا ہے ، کامیاب سپر ہاکی لیگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے، گلفراز احمد خان چئیرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن
کراچی: (اسٹآف رپورٹر) ہنڈا اٹلس پاور پروڈکٹ کے تعاون سے صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس میں جاری الصغیر سپر ہاکی لیگ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی گروپ اے سے عارف اشرف اور جہانگیر خان سیونرز جبکہ گروپ بی سے شمس الزماں اور مطلوب بیگ سیونرز کی ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، ان میچز کے مہمان خصوصی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان تھے جنکا تعارف کھلاڑیوں سمیت آرگنائزنگ اور ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبران سے کرایا گیا، اس موقع پر کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان، ہنڈا اٹلس پاور پروڈکٹ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ امتیاز احمد شیخ ، الصغیر کلب کے سیکریٹری عظمت پاشا، ریحان الدین، کلب کے سیئنیر کھلاڑی عامر صدیقی ، مبشر مختار ، سمیت دیگر بھی موجود تھے. اپنے خطاب میں مہمان خاص نے کہا کہ کلب کے کھلاڑیوں پر مشتمل سپر ہاکی لیگ کا انعقاد الصغیر ہاکی کلب کا بڑا اقدام ہے، ایک ہی کلب میں کھلاڑیوں کی اتنی کثیر تعداد کسی کے پاس نہیں، کلب کے روح رواں سید صغیر حسین 35 سال سے کراچی میں قومی کھیل ہاکی کی خدمت کررہے ہیں، انہوں نے کراچی میں 35 سالوں سے قومی کھیل کو زندہ رکھا ہوا ہے، الصغیر ہاکی کلب کیساتھ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا تعاون ماضی میں بھی تھا، آج بھی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا، انہوں نے کراچی کے آرگنائزر کے ناموں سے ٹیموں کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیا اس اقدام سے نوجوان کھلاڑی انکے کارناموں سے روشناس ہوسکیں گے، گلفراز احمد خان نے اتقاء حسن زیدی، عارف اشرف، شمس الزماں ، مطلوب بیگ، سراج الدین، قدیر احمد، جہانگیر خان، عظیم خان، راشد علی خان اور مشیر ربانی کی کراچی میں قومی کھیل ہاکی کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور انکے کارناموں اور انکے اپنے تعلقات سے حاضرین کو آگاہ کیا. دریں اثناء ہفتے کو کھیلے گئے پہلے میچ میں عارف اشرف نے قدیر احمد کو 9-3 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے شوذب حسین نے پانچ اور نعمان خان نے چار گول اسکور کئے، قدیر احمد کی جانب سے عمیر انیس، علی تابی اور مدثر نے ایک، ایک گول اسکور کیا، دوسرے میچ میں مطلوب بیگ نے عظیم خان کو 6-2 سے زیر کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے عبداللہ بخاری نے چار، سلمان خورشید اور سمیع اللہ نے ایک، ایک گول بنایا، عظیم خان کے دونوں گول سمیر سلیم نے اسکور کئے، تیسرے میچ میں جہانگیر خان سیونرز نے سراج الدین سیونرز کو 6-2 سے ہرادیا فاتح ٹیم کی جانب سے سعد ظہیر نے چار سمیر اور حسنین سولنگی نے ایک، ایک گول بنایا جبکہ سراج الدین کیلئے اسد اور جنید خان نے گول اسکور کئے. چوتھے اور آخری میچ میں شمس الزماں سیونرز نے دلچسپ اور سنسنی خیز معرکے میں اتقاء حسن زیدی سیونرز کی ٹیم کو 5-2 سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان زاہد غفار اور ریحان نے دو، دو جبکہ بابر سعادات نے ایک گول اسکور کیا، شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے انس صدیقی نے دو اور حماد نے ایک گول اسکور کیا. الصغیر سپر ہاکی لیگ کے سیمی فائنل اتوار 20 دسمبر کو کھیلے جائینگے پہلا سیمی فائنل شمس الزماں اور عارف اشرف سیونرز کے مابین دوپہر تین بجے کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی قاضی نصر عباس قائمقام کنوینئر اسپورٹس سر سید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ہونگے جبکہ دوسرا سیمی فائنل مطلوب بیگ اور جہانگیر خان سیونرز کے درمیان چار بجے کھیلا جائیگا جس کے مہمان خاص حامد کریم سی ای او کریمی بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ہونگے جبکہ مشتاق احمد اور مرزا اسلم بیگ گیسٹ آف آنرز ہونگے. اس سے قبل الصغیر انڈر 12 ٹیموں کے درمیان نماشی میچ بھی کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی سینیئر ڈائریکٹر فزیکل کالج عبدالباسط ہونگے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here