جامعہ کراچی ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بروز پیر، مورخہ 12/10/2020 کوایک اجلاس منعقدہ ہوا

0
1490

 

جامعہ کراچی ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بروز پیر، مورخہ 12/10/2020 کوایک اجلاس منعقدہ ہوا
ملازمین کی جانب سے متفقہ طور پرمنظور کردہ قرار داد کے تحت لیووانکیشمنٹ کی ادائیگی، حکومت سندھ کی جانب سے بڑھائی گئی10فیصد
تنخواہوں میں اضافہ،شیخ الجامعہ صاحب نے لیووانکیشمنٹ اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی ہے۔ جلد از جلد اس پر عملدرآمد کا مطالبہ ،
وزیر اعلیٰ سے سن کوٹہ کی منظوری اور سینڈیکیٹ میں نمائندگی، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد اور آئین و قانون کی پاسداری کامطالبہ
جامعہ کراچی میں جاری اقرابا ء پروری، سیاسی بھرتیوں اور خوف کی فضاء کے خاتمہ کی اپیل
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) بروز پیر، مورخہ 12/10/2020 صبح 11 بجے آرٹس آڈیٹوریم میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ بسلسلہ جلد از جلد ادائیگی برائے لیووانکیشمنٹ۔ زیر اہتمام ملازمین اتحاد گروپ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی۔ ملازمین جامعہ کراچی نے گذشتہ اجلاس بروز پیر مورخہ 28/9/2020 کو ہونے والے اجلاس میں ملازمین کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کردہ قرار داد کے مطابق آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے پرُ امن مرحلہ وار احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ احتجاجی سلسلہ ملازمین کے جائز اور قانونی مسائل حل نہ کئے جانے کے سبب شرع کیا گیاہے ان حل طلب مسائل میں سب سے اہم ملازمین کے سینڈیکٹ اور سینٹ سے منظور شدہ لیو انکشمنٹ کی ادائیگی، حکومت سندھ کی جانب سے حالیہ بجٹ میں بڑھائی جانے والی 10% بنیادی تنخواہواں میں اضافہ، جامعہ کراچی میں اقرباء پروری، سیاسی بھرتیوں اور خوف کی فضاء کا خاتمہ ہے ساتھ ہی ملازمین کے کئی دیگر اہم مسائل جیسے25%میڈیکل الاؤنس میں اضافہ، سن کوٹہ، سینڈیکٹ میں نمائندگی، جامعہ میں قائم کئی چیرز کے ملازمین کو ریگولر کرنابھی شیخ الجامعہ کی نظر کرم کے منتظر ہیں۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد قومی ترانہ سنایا گیا اور تمام ملازمین جامعہ با ادب کھڑے ہوئے۔ اجلاس کے ابتدائیہ میں سیکریٹری نشرواشاعت سید وقار علی نے اپنے بیانیہ میں مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور افسوس کا اظہار کیا کہ 2020میں تمام انفارمیشن ٹیکنالوجی کے باوجود ارباب اختیار اب تک ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوئی نوٹس لینے میں ناکام ہے۔ ملک کی سب سے بڑی جامعہ میں ملازمین اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے کوشاں ہیں اور اپنی ذمہ داریاں بہ حسن و خوبی ادا کررہے ہیں مگر ان کے ساتھ تیسرے درجے کے شہری جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے۔ لیووانکیشمنٹ کی ادائیگی کے علاوہ بھی اب تک دیگر تمام مسائل جوں کے توں ہیں۔ اگر جلد از جلد مسائل حل نہ کیئے گئے تو اندیشہ ہے کہ وہ دن دور نہیں جب صرف جامعہ کراچی کے ملازمین ہی نہیں بلکہ صوبہ سندھ کی 22جامعات کے لگ بھگ 22000ملازمین سراپا احتجاج بن جائیں گے۔
ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد فرحان خان نے اپنے خطاب میں شیخ الجامعہ صاحب سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور شیخ الجامعہ صاحب نے لیووانکیشمنٹ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کے حل کی یقین دھانی بھی کرائی اور اندیشہ ظاہر کیا کہ اگر جلد از جلد یقین دھانیوں کو عملی جامعہ نہیں پہنایا گیا تو پھر آئین اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے ملازمین اپنے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کیلئے نہ صرف جامعہ کراچی کے ملازمین بلکہ آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے حوالے سے پورے صوبے کی 22جامعات کے تمام ملازمین سراپا احتجا ج بن جائیں گے۔ لہذا ہم کسی بھی طرح مادر علمی میں خلفشار یا انتشار نہیں چاہتے اور چاہتے ہیں کہ افہام و فہیم سے تمام معاملات حل ہوجائیں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی شدید بے چینی کا خاتمہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here