میٹرک بورڈ، سالانہ امتحانات کے دوران 52 امیدوارنقل کرتے ہوئے پکڑے گئے، سید شرف علی شاہ

0
1596

میٹرک بورڈ، سالانہ امتحانات کے دوران 52 امیدوارنقل کرتے ہوئے پکڑے گئے، سید شرف علی شاہ
امیدواراپنی جگہ کسی اور فرد کو امتحان میں نہ بٹھائیں اس صورت میں ان پر دو سے تین سال کی پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے 445امتحانی مراکز میں سالانہ امتحانات جاری ہیں جس میں تقریباً3لاکھ65ہزارامیدوارشرکت کر رہے ہیں۔چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ میں قائم مقام سیکریٹری بورڈسید محمد علی شائق اور قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق کے ہمراہ روزانہ مختلف امتحانی مراکز کے دورے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صبح کی شفٹ میں تقریباً 47 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے، جمعرات کے روز حیاتیات نظری (پرچہ اول) کے دوران سیکریٹری بورڈ وافسران نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے جہاں سے انہوں نے 28امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے جن میں ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے 7، میچلیس پبلک سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے 4، حرمین ACMEگرامر سیکنڈری اسکول سے 13، رخشندہ ایمی پبلک اسکول اورنگی ٹاؤن سے 1 جبکہ ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول سے 3طالبات نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق و دیگر افسران نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جہانگیر روڈ سے 2، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کلنٹن روڈ سے 1، حسینی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ناظم آباد سے 1امیدوار نقل کرتے ہوئے گئے، سپر ویجلینس ٹیم نے شمائلہ پبلک پرائمری سیکنڈری اسکول لانڈھی سے 8امیدوار پکڑے گئے، اسی طرح مختلف امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے جس میں ابراہیم علی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 9 سے 3 امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کلنٹن روڈ سے 1، بلدیہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول سے 1امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2لانڈھی سے 2امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جبکہ شام کی شفٹ میں مفاد نسواں سیکنڈری اسکول شاہ فیصل کالونی سے 5 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ان تمام امیدواروں کے کیسز بورڈ کے شکایتی سیل میں رپورٹ کر دیئے گئے ہیں۔چیئرمین میٹرک بورڈنے ایک بار پھر سختی سے تمام امیدواروں سے کہا کہ وہ نقل اور اپنی جگہ کسی اور فرد کو امتحان میں نہ بٹھائیں اس صورت میں ان پر دو سے تین سال کی پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔سید محمد علی شائق نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں پینے کا صاف و ٹھنڈاپانی اور دیگر سہولتوں کا خاص خیال رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here