جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی

0
1159

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے ڈاؤ یونیورسٹی کے حوالے سے ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تمام کوششوں سے آگاہ کیا نثار کھوڑو نے تفصیلات کو غور سے سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائ۔ ہیلتھ رسک الاؤنس کے سلسلے میں جناب نثار کھوڑو نے سیکریٹری فنانس سندھ کو فون کیا اور ڈاؤ یونیورسٹی کے ملازمین کو کووڈ الاونس ابتک نہ ملنے کی وجہ دریافت کی جس پر سیکریٹری فنانس نے بتایا کہ کووڈ الاؤنس کا ایک کواٹر ڈاؤ یونیورسٹی کے فنانس ڈپارٹمنٹ کو موصول ہوچکا ہے اور دوسرا کواٹر دو دن پہلے فنانس ڈپارٹمنٹ سے Approved ہوگیا ہے جو AG Sindh کے زریعے جلد ڈاؤ یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں اجائے گا۔ لیکن ڈاؤ ملازمین کو جولائ سے ابتک ہیلتھ رسک الاؤنس نہیں دیا گیا جسکے سبب ہیلتھ کیئر سروسس کے ملازمین میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ اور وہ جلد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جناب نثار کھوڑو کا تعاون کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here