کرونا وائرس آگہی مہم

0
2102

خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی وچیئرمین اور سماجی کارکن زاہد رحیم ، سندھ ریسکئیو کمشنر اسکاوٹ اور CEO جے۔ایس ٹرسٹ محمد طاہر شیخ، اسکاوٹ لیڈر محمد سمیع، محکمہ سماجی بہبود ملیر کے عدیل شیخ نے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر ڈسٹرکٹ ملیر جمال ناصر کے ہمراہ چیئرمین ڈی۔ایم سی ملیر جان محمد بلوچ سے کرونا آگہی مہم کے حوالے سے ملاقات کی ۔ طاہر شیخ اور زاہد رحیم نے یقین دہانی کرائی کہ کرونا وائرس سے تمام دنیا کے انسان پریشان ہیں اور یہ ایک ناگہانی آگت ھے پوری پاکستان قوم اپنے اتحاد ، نظم وضبط اور سرکاری ہدایات پر مکمل عمل کرتے ھوئے اس سے نجات پائیگی۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ ملیر جان محمد بلوچ اسکاوٹس ، سماجی کارکنوں کی کوششوں کو سراہتے ھوئے کہا کہ ڈی۔ایم سی ملیر اپنے بھرپور وسائل کو بروئے کار لاتے ھوئے اس بین الاقوامی وبا کا مقابلہ کر ر رھے ہیں ۔MC ملیر اور DMS ملیر نے عوام کی معلومات و آگہی کے لیئے ایک بروشر شائع کیا ھے . جوکہ تمام یو۔سی چیئرمینز کے ذریعے عام آدمی تک پہنچایا جارھا ھے۔ سندھ حکومت بلخصوص وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی حکمت عملی، کوسششوں کی تعریف کرتے ھوئے کہا کہ ھم سندھ حکومت اور دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے بھیجی گئی ہدایات پر عمل کر رھے ہیں اور ھم سب مل کر اس موذی وائرس کے خلاف کام کرینگے اسکاوٹس اور سماجی تنظیموں کے ساتھ بھرپور رابطہ وتعاون رہیگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here