ضلع شرقی میں موسمی پودوں کے لگانے کا عمل جاری

0
1135

ضلع شرقی میں موسمی پودوں کے لگانے کا عمل جاری
روڈ کارپیٹنگ اور نالوں کی صفائ کا کام بھی جاری ہے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ کی ہدایت پر موسمی پھولوں وپودوں کے لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ کچھ ہی روز میں ڈی ایم سی ایسٹ میں فلاور شو کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بہترین پھولوں وپودوں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا محکمہ پارک کے زیر انتظام فلاور شو شہریوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں میں اضافہ ثابت ہوگا، محکمہ بی اینڈآر کی جانب سے کراچی ایڈمن سوسائٹی بلاک 2 ودیگر جگہوں پر سڑکوں کی استرکاری کے کام سر انجام دئیے جارہے ہیں اسی طرح قبل ازوقت اقدامات کرتے ہوئے ڈی ایم سی ایسٹ کی ذمہ داری میں موجود نالوں کی صفائ کا کام بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے اس سلسلے میں کشمیر کالونی، اختر کالونی، منظورکالونی، کشمیر پلازہ یوسی 6 میں نالوں کی صفائ کی جارہی ہے، تجاوزات کیخلاف کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں روزانہ کی بنیاد پر ضلع شرقی میں تجاوزات کیخلاف کاروائیوں کے نتیجے میں مرحلہ وار بہتری لائ جارہی ہے مذکورہ امور ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس، سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان الرحمن میمن ودیگر افسران کی زیر نگرانی سر انجام دئیے جارہے ہیں امور کی انجام دہی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کو پیش کی جارہی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here