مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ علماء اکرام اور ضلع کورنگی کی عوام کا ایڈمنسٹریٹر شہریار گل اور میونسپل کمشنر فہیم خان سے اظہار تشکر

0
1280

بلدیہ کورنگی کی جانب سے عبادت گاہوں کے اطراف اور گزر گاہوں پر صفائی و ستھرائی
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل کی ہدایت پر نماز جمعہ سے قبل ضلع کورنگی میں ہفتہ وار خصوصی صفائی کا عمل جاری
مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ علماء اکرام اور ضلع کورنگی کی عوام کا ایڈمنسٹریٹر شہریار گل اور میونسپل کمشنر فہیم خان سے اظہار تشکر
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹرو ڈپٹی کمشنر شہریار گل کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کا نماز جمعہ سے قبل مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور گزرگاہوں پر صفائی وستھرائی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری محکمہ ہیلتھ اینڈ سروسز کا عملہ علاقائی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر معمول کی صفائی وستھرائی کے ساتھ نماز جمعہ سے قبل ضلع کورنگی کی حدود میں مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ہفتہ وار خصوصی صفائی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے،جس کی مکمل نگرانی ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہر یار گل اور میونسپل کمشنر فہیم خان انجام دے رہے ہیں مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ،علماء اکرام اور ضلع کورنگی کی عوام کا ضلع حدود میں صفائی وستھرائی کے خصوصی انتظامات کی انجام دہی خصوصاً جمعے کے روز نماز جمعہ سے قبل عبادت گاہوں کے اطراف اور گزرگاہوں پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے لئے عملی اقدامات پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل اور میونسپل کمشنر فہیم خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کورنگی نے جب سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا منصب سنبھالا ہے ضلع کورنگی میں نہ صرف صفائی وستھرائی بلکہ روشنی کے انتظامات دیگر بلدیاتی انتظامات میں بہتری آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here