جامعہ کراچی کے بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں 10210 امیدوار شرکت کریں گے

0
1163

جامعہ کراچی کے بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں 10210 امیدوار شرکت کریں گے
ماسٹرز پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ12 دسمبر جبکہ بیچلرز پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ 13 دسمبر2020 ء کو ہوگا
انٹری ٹیسٹ میں بیچلرز پروگرام کے 9660 جبکہ ماسٹرز پروگرام کے 550 امیدوار شریک ہوں گ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں تعلیمی سیشن 2021 ء کے بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ بالترتیب 12 اور13 دسمبر2020 ء کولئے جائیں گے،داخلہ ٹیسٹ میں کل 10210 امیدوارشریک ہوں گے،جس میں بیچلرز پروگرام کے 9660 امیدوارجبکہ ماسٹرزپروگرام کے 550 امیدوار شامل ہیں۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10:00 بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر حاضری کو یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق ماسٹرز پروگرام میں بزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس،کرمنالوجی،ماس کمیونیکیشن،پاکستان اسٹڈیز اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ12 دسمبر2020 ء کو لیا جائے گا جبکہ بیچلرز پروگرام میں اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس،بائیوٹیکنالوجی،بزنس ایڈمنسٹریشن،کیمیکل انجینئرنگ،کامرس،کمپیوٹر سائنس،کرمنالوجی، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز،ماس کمیونیکشن،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،ایجوکیشن،اسپیشل ایجوکیشن(بی اے آنرز) اورٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈآنرز) میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 13 دسمبر 2020 ء کو لیا جائے گا۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پر داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد سے قبل تمام امتحانی مراکز میں جراثیم کش اسپرے کردیئے گئے ہیں۔تمام امتحانی مراکز پر سینیٹائزر،فیس ماسک اور تھرمل گن کی موجودگی کو یقینی بنایا گیاہے۔تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد طلبہ کو کمرہ امتحانی میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کووڈ 19 ایس اوپیز کو مد نظر رکھتے ہوئے،سینیٹائزر،پانی کی بوتلیں اور دیگر ضروری سامان اپنے ہمراہ لائیں۔
علاوہ ازیں طلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کے پیش نظر جامعہ کراچی کے سلورجوبلی اور مسکن گیٹس پر پوائنس(بسوں) کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا جو طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچانے اور واپس گیٹس تک پہنچانے کی سہولت فراہم کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here