محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں انتہائی جدید کمپیوٹر لیب قائم کردی گئی

0
1431

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں انتہائی جدید کمپیوٹر لیب قائم کردی گئی
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے گزشتہ روز یونیورسٹی کی انتہائی جدید کمپیوٹر لیب ” آل آن ون” کا افتتاح کیا جس میں کورآئی سیون، جنریشن 9 کمپیوٹر نصب کیے گئے ہیں جن میں سی پی یو اور کیمرہ مانیٹر کے اندرنصب کیے گئے ہیں۔ طلبہ ان کمپیوٹر پر پروگرامنگ کر سکتے ہیں جب کہ اساتذہ ان لائن کلاسز کا انعقاد کر سکتے ہیں ۔ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر زبیر شیخ نے ماجو میں انتہائی جدید کمپیوٹر لیب کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں میں طلبہ کمپیوٹر سائنس میں بڑی تعداد میں داخلے لے رہے ہیں جس کے لئے ان کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی تعلیمی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے اسی لیے ماجو میں طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی پر مکمل توجہ دی جارہی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل ہو جانے کے بعد عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اور جو لوگ اس کے استعمال سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے وہ ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here