ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے شہریار گل

0
1439

ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے شہریار گل
بلدیہ کورنگی کے افسران عوامی تعاون اور تجاویز کی روشنی میں علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی انجام دیں
کھیلوں کو فروغ اور میدانوں کو آباد کرکے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائیگا،روشن مستقبل کے لئے نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہے
ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر شہریار گل کا پنجاب گراؤندشاہ فصل کالونی کا دورہ،محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو تمام کھیلوں کے میدانوں اور پارکس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہر یار گل نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ضلع کورنگی کی تعمیر وترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے حوالے سے اقدامات کے ساتھ صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے،کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور فیملی پارکس کو فعال بنا کر عوام خصوصاً نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس (پنجاب گراؤنڈ) دورہ کرکے سہولتوں کے معائنے کے موقع پر موقع پر موجود محکمہ پارکس اینڈ سروسز کے افسران سے کیا۔ایدمنسٹریٹر شہر یار گل نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی تعاون اور تجاویز کی روشنی میں علاقائی ترقی بلدیات انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے،عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے اور تمام تر دستیاب وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لا تے ہوئے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا،سرسبز ماحول کا قیام یقینی اور علاقائی ترقی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں دورے کے موقع پر شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریا ر گل نے کہاکہ کھیلوں کو فروغ اور میدانوں کو آباد کرکے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائیگا روشن مستقبل کے لئے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی اور ان کی بہتر سرپرستی ضروری ہے،ضلع انتظامیہ اور بلدیہ کورنگی باہمی اشتراک سے نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کرے گی اس موقع پر نوجوانوں کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل پر ایڈمنسٹریٹر شہر یار گل نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی ضلعی حدود میں موجود تمام کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور فیملی پارکس کو فعال بنایا جائے۔
پبلک ریلیشن آفیسر:ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here