کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں کمشنر کراچی سہیل راجپوت

0
1181

کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں کمشنر کراچی سہیل راجپوت
دسمبر میں کمشنر کراچی گولڈ کپ ہاکی لیگ منعقد ہوگا کمشنر کراچی سے ہاکی ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات
عدم توجہی کا شکار تمام ہاکی گراﺅنڈ بحال کئے جائیں گے وائی ایم سے میں نومبرمیں سرگرمیاں شروع کر نے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنرز وائی ایم سی، جنوبی و غربی میں ضلعی ہاکی گراﺅنڈز جلد از جلد مرمت کو یقینی بنائیں کمشنر کراچی کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹرطلعت محمود ) کراچی انتظامیہ کراچی میں ہاکی کی سرگرمیوں کو پھر سے بحال کرے گی تمام ڈپٹی کمشنرز کھیلوں کے سرگرمیوں کو موثر بنانے میں اقدامات ادا کریں گے کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دئے وائی ایم سی اے، ڈسٹرکٹ ویسٹ ہاکی گراﺅنڈ (ضلع وسطی میں واقع ہے )، اور کلفٹن مین واقع ڈسٹرکٹ ساﺅتھ ہاکی گراﺅنڈ سمیت عدم توجہی کے شکار تمام ہاکی گراﺅنڈز بحال کئے جائیں گے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کراچی اپنے اپنے ضلع میں واقع ان گراﺅنڈز کی مرمت اور ضروری سہولتوں کی فراہمی کا کام جلد مکمل کریں گے۔ کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے اپنے دفتر میں کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات مین کراچی مین ہاکی کے فروغ اور عدم توجہی کے شکار تمام ہاکی گراﺅنڈز میں جلد سرگرمیاں شروع کرنے کے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وفد میں اولمپین حنیف خان، ہاکی ایسو سی ایشن کے چیرمین گلفرار احمد خان سیکریٹری حیدر حسین اعجاز الدین عظمت ، جاوید اقبال ، شبیہ عباس ڈاکٹر ایس اے ماجد محسن علی خان اور دیگر بھی موجود تھے انھو ں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ کے اندر وائی ایم سی اے ہاکی گراﺅنڈ کی مرمت اور بحالی کا م مکمل کر لیں تاکہ جلد از جلد وائی ایم سی اے میں ہاکی کی سرگرمیاں شروع کی جاسکیں ۔ دسمبر کے اوائل میں کمشنر کراچی گو لڈ کپ ہاکی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جو ڈی ایچ اے کلب میں کھیلا جائے گا ۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر وسطی کو ہدایت کی کہ وہ ضیاالدین اسپتال کے باالمقابل واقع ضلع وسطی مین واقع ہاکی گراﺅنڈ پر مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کریں ایسوسی ایشن نے کمشنر کو شاہ فیصل کالونی مین ایک گراﺅنڈ کی نشاندہی کی کمشنر نے اس سلسلہ مین ڈپٹی کمشنر سے تفصیلات طلب کرلی ہیں کمشنر نے کہا ہے کہ کراچی انتظامیہ کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرے گی تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں مین اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے اور تربیت حاصل کرنے کے مواقع ملیں انھوں نے کہا کراچی کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مواقع فراہم کر نے اور تربیت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے فیصلہ کیا گیا کہ ۔ آئندہ ہفتہ کمشنر کراچی کی صدارت میں تمام ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوگا جس مین تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شرکت کریں گے اجلاس میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here