واٹربورڈ کی 100سے زائد سیوریج لائنیں دھنسنے کے واقعات ہوئے،وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پرمتاثرہ متعدد لائنوں کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی

0
1670

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ دنوں شہر میں ہونے والی بارشوں کے باعث واٹربورڈ کی 100سے زائد سیوریج لائنیں دھنسنے کے واقعات ہوئے ،وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پرمتاثرہ متعدد لائنوں کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والے سیوریج مسائل کا خاتمہ کردیاگیا ہے ،جبکہ دیگر لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے ،واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالدمحمود شیخ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دھنسنے والی دیگر سیوریج لائنوں کو آئندہ دو سے تین روز میں تبدیل کردیا جائے گا ،سیوریج سے متعلق شکایات کے خاتمہ کیلئے شہر کے 24مقامات پر ونچنگ مشینوں کے ذریعہ مین ہولز اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے ،ترجمان واٹربورڈ کے مطابق شہر میں گزشتہ دنوں بارشوں کے دوران مختلف عناصر کی جانب سے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے مین ہولز کے ڈھکن ہٹائے جانے کے باعث واٹربورڈ کی سیوریج لائنوں اور مین ہولزمیں برسات کے پانی اور اس کے ساتھ آنے والے کچرے ،مٹی ،ریت ،کپڑوں ولکڑی کے تکڑں سمیت دیگر اشیا نے سیوریج مین ہولز اور لائنوں کو چوک کردیا، پانی کی دباوکے باعث شہرکے مختلف علاقوں میں واٹربورڈ کی 100سے زائد سیوریج لائنیں دھنس گئیں،اس سبب پیداہونے والے سیوریج مسائل کے فوری حل کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے متاثرہ لائنوں کی فوری تبدیلی کی ہدایات دیں ،واٹربورڈ نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے متعدد متاثرہ لائنوں کو تبدیل کردیا ہے جبکہ دیگر کی تبدیلی کا کام جاری ہے ،بارشوں کے دوران بن قاسم میں 3،ملیرمیں 5،کورنگی میں 8، لانڈھی 2،ماڈل زون 4گلشن ,6،گلستان جوہر3جمشید ٹاون9اسکیم 33, 01.،نارتھ ناظم آباد5،نارتھ کراچی 4،لیاقت آباد 7،گلبرگ6 ،صدر3،کلفٹن 01, لیاری 5، کیماڑی 1،سائٹ ٹاون 3،اورنگی 3،گڈاپ6،سرجانی ٹاون کے سیکٹر7اے میں 12،7 بی میں 12 ،سیکٹر 4اے میں 12،7سی میں 12،سیکٹر5ڈی میں12,میواتی چوک غازی آباد دارلسلام12 الخدمت اسپتال12 ،نارتھ کراچی سیکٹر 7ڈی ، الیون ایف ، 5ڈی،5ایف،4کے چورنگی پر 12,12انچ کی ،الیون ڈی5جے، 5ای،اور شاہ محمدقبرستان کے قریب 24,2، اور کالا اسکول نارتھ کراچی میں18,18انچ ،شادمان 14بی میں 18، نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں 24انچ ،ایس ایم لاءکالج کے قریب 66انچ قطر کی ،برنس روڈ پر 12،مرزا آدم خان روڈ لیاری میں 24،شاہ عبدالطیف روڈ پر 18،لیاقت آباد ڈاکخانہ 24،ناظم آباد تھانہ کے قریب36، کورنگی یوسی 30,35,میں 18،یوسی 31میں 12,یوسی 34میں 12،لانڈھی یوسی 17میں 12یوسی 22میں 18،اورسندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر بلاک 12میں 48انچ قطر کی، مانسہرہ کالونی میں 18انچ ، خلد آباد میں 18قائد آباد یوسی 6میں21،حاجی سکھیوگوٹھ کھوکھراپاریوسی 12میں 36، کھوکھراپاریوسی 12میں 18عرب گوٹھ یوسی 12میں 18مومن آبادکھوکھراپار میں18گلشن ضیا نزددل منصور میں 18نچ ،رونجھاگوٹھ،نزد ٹھڈونالہ ملیر میں 12اور10انچ ،گلستان جوہر بلاک 19 میں 36انچ قطر کی دھنسنے والی لائینیں تبدیل کی گئیں ،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا ہے کہ دیگر دھنسنے والی سیوریج لائنوں کو آئندہ دو سے تین روز میں تبدیل کرکے باقی ماندہ علاقوں سے بھی سیوریج مسائل کا خاتمہ کردیا جائے گا ، اس سلسلے میں ایم ڈی واٹربورڈ نے چیف انجینئر سیوریج کو خصوصی ٹاسک دیا ہے اور انہیں ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ااس ضمن میں تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائیں ،علاوہ ازیں سیوریج سے متعلق شکایات کے خاتمہ کیلئے شہر کے 24مقامات پر ونچنگ مشینوں کے ذریعہ مین ہولز اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here