عوامی جمہوریہ چین کے ایک وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی

0
1189

عوامی جمہوریہ چین کے ایک وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی
کراچی (طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) عوامی جمہوریہ چین کے ایک وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، چینی وفد کی قیادت ڈائریکٹر آف چائنا Houji GroupکےMr. Xiang qiwen کررہے تھے جبکہ وفد میں Miss. Wang huayu اور کوآرڈینیٹر فرینڈ شپ آف فارن کنٹریMr.Yang Haiming بھی شامل تھے۔ اس موقع پر چین کے وفد کی جانب سے کراچی کے انفراسٹرکچر اور ساحلی پٹی کو بہتر بنانے سمیت پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے تعاون کی خواہش کا اظہار کیاگیا جبکہ کراچی سے مماثلت رکھنے والے چین کے شہروں کے سسٹر سٹی معاہدے کے لئے مفاہمتی یادداشت کی پیشکش بھی کی گئی، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے چینی وفد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستی کا رشتہ قائم ہے جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ استحکام آیا ہے اور آج دونوں ملک ایک دوسرے کے انتہائی نزدیک آچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ سی پیک جیسے اہم منصوبے نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کی امید ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ چین کے ساتھ پہلے ہی مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر کام جاری ہے اور چینی ماہرین نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی چینی پیشکش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید مستحکم ہوگا،ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر بشمول سڑکوں اور پلوں کو بہتر بنانا چاہتی ہے اور اس ضمن میں کام جاری ہے، ساحلی پٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے چاہتے ہیں جبکہ شہر میں گاڑیوں کی پارکنگ کے مسائل سے نمٹنے کے لئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ان تمام شعبوں میں چین کی مہارت اور تجربہ ہمارے لئے کار آمد ہوگا اور کراچی کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنے میں اس سے مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی گیٹ وے آف پاکستان ہے اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے، کراچی کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر یہاں سرمایہ کاری کے وسیع اور پرکشش مواقع موجود ہیں، کراچی میں چار صنعتی زونز قائم ہیں جبکہ تمام بینک اور مالیاتی اور کمرشل اداروں کے صدر دفاتر بھی یہیں قائم ہیں،کراچی میں دو بندرگاہیں اور بین الاقوامی ہوائی اڈا ہونے کی وجہ سے یہ شہر ملک کا کمرشل کیپٹل کہلاتا ہے اور یہاں سال بھر کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کے رہائشی اور صنعتی علاقوں میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو بہتر بنایا جارہا ہے اور اس ضمن میں مختلف اسکیمیں جاری ہیں، چین کے وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی طرف سے شہرکی بہتری کے لئے کی جانے والی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور اہم شہر ہے اور چین کی حکومت اور عوام کراچی کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہمارا تعاون حاضر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here