چھٹے سیزن میں شاندار کامیابی کے بعد ٹی ٹین کی نظرین اولمپکس پر مرکوز

0
412

چھٹے سیزن میں شاندار کامیابی کے بعد ٹی ٹین کی نظرین اولمپکس پر مرکوز
ابوظبی:( اسٹاف رپورٹر) ابوظبی میں کھیلے گئی ٹی ٹین لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد اس کا دائرہ کار مزید وسعت دینے کے لئے دنیا کے پانچ بر اعظموں میں اس لیگ کے انعقاد پر غور کیا جا رہا ہے جس میں سری لنکا میں باقاعدہ اعلان کے بعد زمبابوے کا بھی اعلان کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین گلوبل کی انتظامیہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب دیگر ممالک میں ٹی ٹین لیگ کے انعقاد کی تیاریوں میں مصروف ہے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹین گلوبل کے چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین کی بڑھتی ہوئی مقبولت کے پیش نظر دیگر ممالک میں انعقاد پر غور کیا جا رہا ہے اور ٹی ٹین کا انعقاد ان ممالک میں کیا جائے جو بنیادی طور پر کرکٹ سے دور ہیں اس حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں مشرق وسطی ، ایشیا اور فریقہ کے بعد امریکہ اور یورپ میں ٹی ٹین کا انعقاد کیا جائے گا اور اور ہم پر امید ٹی ٹین اولمپکس میں شامل ہو جائے گا ٹی ٹین چھ کی کامیابی کی بعد ہماری ٹیم دیگر ممالک میں انعقاد پر کام کر رہی ہے
اس حوالے سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف افریقہ کے چیئرمین کوام اسارے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افریقی ممالک ٹی ٹین کی انعقاد کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم ہے جس نے نئے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا جو خوش آئندہ ہے میڈیا سے مزید گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین زمبابوے کرکٹ ڈاکٹرتیونگوا مکوہلانی کا کہنا تھا کہ زمبابوے میں کرکٹ کا مستبقل روشن کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعدزمبابوے میں کرکٹ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس سے نئے ٹینلٹ کو بہترین مواقع ملیں گے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ کھیل مقبول ہو افریقہ کرکٹ اسیوسی ایشن کے سی ای او قاسم سلیمان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا یہ مختصر ترین فارمیت بلاشبہ مکمل انٹرٹینمنٹ ہے یہ ایسے ممالک میں بھی پسند کیا جارہا ہے جو بنیادی طور پر کرکٹ کے ممالک نہیں ہیں اس لئے یہ خوش آئندہے واضح رہے ٹین ٹین کا آغازدو ہزار سترہ میں شارجہ سے ہوا اور یہ فارمیٹ اپنی مقبولت کی بندیوں تک جا پہنچا ابوظبی ٹی ٹین چھ میں امریکہ کی دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے اس کا دائرہ کار مزید بڑھا اور اب اس کی منزل اولمپکس ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here