نواب شاہ میں صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے کے حوالے سے میڈیا پر غلط باتیں چل رہی ہے اسکول بند نہیں کیے جارہے ہیں.

0
1209

نواب شاہ میں صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے کے حوالے سے میڈیا پر غلط باتیں چل رہی ہے اسکول بند نہیں کیے جارہے ہیں.
کراچی 🙁 اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسکولوں کے بند ہونے والی میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اسکول بند نہیں کئے جارہے ہیں سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج کیبنیٹ میٹنگ میں ممبران نے بچوں کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا ہم اسکولوں کو مانیٹر کررہے ہیں ابھی صورتحال بہتر ہے اگر کورونا کے حوالے سے صورتحال خراب ہوئی تو دیکھا جائے گا
اسکولوں کو بند کرنےکے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ دنیا کا پہلا صوبہ ہے جہاں کورونا کا ایک مریض کے بعد ہی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا آج بھی موجود ہے کورونا ختم نہیں ہوا ہے کم ہوا ہے احتیاط نہیں کی گئی تو کورونا بڑھ سکتا ہے اگر لاپرواہی کی گئی تو ہم پھر لاک ٹاون کی جانب جاسکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات وقت پر کروانا چاہتی ہے بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑا آئینی مسلۂ ہے کہ حلقہ بندیاں کروائی جائیں آئین میں لکھا ہے کہ نئی مردم شماری کروانے کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں انہوں نے کہا کہ 2017میں ہونے والی مردم شماری میں کافی مسائل تھے نئی حلقہ بندیاں ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کروادئیے جائیں گے سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی بے حسی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے پاکستان کی تاریخ میں ایسا بےحس وزیر اعظم نہیں آیا ہے عمران خان بارشوں سے متاثرہ کسی صوبے میں نہیں گئے ہیں سندھ میں 25لاکھ افراد بارشوں کی وجہ سے سڑکوں پر بیٹھے ہیں بارشوں سے سندھ کے لوگوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں لیکن وزیر اعظم صاحب کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ انکا حال پوچھیں وزیر اعظم کو سندھ کے لوگ پسند نہیں ہیں تو کم سے پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان تو جائیں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے ادویات میں بے پنا اضافہ کردیا گیا ہےآغا ہو چینی ہو یا پیڑول ہر چیز کے دام بڑھا دیئے گئے ہیں کراچی میں گیس کا شدید بحران ہے انڈسٹریز کو گیس نہیں مل رہی ہے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اس سے قبل نواب شاہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹیز کے عہدے داروں سے حلف لیا تقریب میں انڈونیشیا کے کونسل جنرل ٹوٹاک پریانیمو اور صدر ایف پی سی سی آئی پاکستان میاں انجم نثار سمیت دیگر شریک تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here