پاکستان رینجرز (سندھ) اور نوجوان نسل کے درمیان سماجی روابط کو مزیدمستحکم کرنے کے لیے ” ڈے آوٹ وِد رینجرز

0
1704

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) اور نوجوان نسل کے درمیان سماجی روابط کو مزیدمستحکم کرنے کے لیے ” ڈے آوٹ وِد رینجرز”کے نام سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت آج گورنمنٹ ڈگری کالج(بوائز / گرلز) ایس آر ای مجید اسٹیڈیم روڈ کراچی کےطلبہ وطلبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) ٹر یننگ سینٹر اینڈ اسکول کا دورہ کیا۔اس پروگرام کا مقصدنوجوان نسل کو دہشت گردی کے تدارک کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور کراچی آپریشن میں سندھ رینجرز کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔
اس پروگرام میں طلبہ و طالبات کو کراچی آپریشن کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پروفد کو آگاہ کیا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں اور یہ آپریشن بلا امتیاز دہشت گردوں کے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کو رینجرز کے اسپیشل دستوں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی مشقیں،ڈرلز کے مظاہرے پیش کئے گئے۔بعد ازاں شرکاء نے رینجرز شوٹنگ اینڈ سیڈل کلب کا بھی دورکیا جہا ں پر ہارس شو اور کیمل رائیڈ شو کے مظاہرے کئے گئے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہرکراچی میں بحالی امن کے لیے رینجرز کی کاوشوں کو سراہا۔
*سندھ رینجرز*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here