جامعہ کراچی: ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں پچیس ستمبر2020ء توسیع

0
794

جامعہ کراچی: ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق ایم ایس،ایم فل،ایم ایس(سرجری)،ایم ڈی(میڈیسن) اور پی ایچ ڈی داخلے برائے سال 2020 ء کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں پچیس ستمبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 25 ستمبر2020 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ کراچی: بی اے (پاس)سوشل ورک،لائبریری سائنس اور جغرافیہ کے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری
ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی اے (پاس) سوشل ورک،لائبریری سائنس اور جغرافیہ کے سالانہ پریکٹیکل امتحانات برائے 2019 کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق بی اے (پاس) سال اول سوشل ورک سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے پریکٹیکل امتحانات 28 ستمبرتا07 اکتوبر جبکہ بی اے (پاس) سال اول ودوئم لائبریری سائنس کے پریکٹیکل امتحانات 29 ستمبرتا08 اکتوبر 2020 ء اور بی اے (پاس) جغرافیہ سال اول کے پریکٹیکل کے امتحانات21 ستمبرتا13 اکتوبر2020 ء منعقد ہوں گے۔
امتحانی شیڈول متعلقہ کالجزکو ارسال کردیئے گئے ہیں، طلباوطالبات اپنے امتحانی شیڈول کے لئے متعلقہ کالجز سے رجوع کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here