جامعہ کراچی میں ترکیہ کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل کی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ملاقات

0
313

جامعہ کراچی میں ترکیہ کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل کی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے ملاقات
جامعہ کراچی میں ترکیہ زبان و ثقافتی مرکز کے قیام کی منظوری
مرکز میں سرٹیفیکیٹ اور ڈپلومہ کورسز شروع کرائے جائیں گے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ترکیہ کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل جمال سانگو نے منگل کے روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے وائس چانسلرسیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی۔اس موقع پر ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن کے پروگرام کوآرڈینیٹر خلیل ابراہیم بساران بھی موجود تھے۔دوران ملاقات جامعہ کراچی میں ترکیہ زبان وثقافتی مرکز کے قیام پر تفصیلی گفت وشنید کے بعد جامعہ کراچی میں ترکیہ زبان وثقافتی مرکز کے قیام کی منظوری دی گئی جو یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے قائم کیاجائے گا تاکہ جامعہ کراچی کے طلباترکی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ ترکیہ کے ثقافتی اقدار، ادب، ترکیہ کی تاریخ اور جدید اور پرانے ترکیہ کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکیں۔
قونصل جنرل جمال سانگو نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی کو بتایا کہ 52 مختلف ممالک میں 72 ثقافتی ادارے کام کر رہے ہیں جن میں ایک لاہور میں بھی کام کررہاہے۔ انہوں نے زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جامعہ کراچی کو تعاون کی پیشکش کی اور امید ظاہر کی کہ ترکیہ کی جامعات اورجامعہ کراچی علوم وفنون کے مختلف شعبوں میں مل کرکام کریں گی۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ مرکز کے قیام سے جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کو نہ صرف سیکھنے کے بہترین مواقع میسرآئیں گے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here