کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت یوم دفاع کے حوالے سے گرلز باسکٹ بال فیسٹیول میچ کا شاندار انعقاد

0
1310

چھ ستمبر کا دن عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنے کی قومی خواہش کی غمازی کرتا ہے۔تہمینہ آصف
یوم دفاع گرلز باسکٹ بال فیسٹیول شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو الیون نے جیت لیا،گرلز کھلاڑیوں کی جانب سے شہداء وطن بذریعہ کھیل زبردست خراج عقیدت
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جنگ ستمبر کے ہیروز کو خراج عقیدت شہداء پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے “ڈیفنس ڈے گرلز باسکٹ بال فیسٹیول میچ “کی شاندار اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن ماحولیات کمیشن کی رکن اور SOAکی نائب صدر تہمینہ آصف نے کہا کہ 6ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنے کی قومی خواہش کی غمازی کرتا ہے کہ ہمیں اس ملک اور افواج پاکستان کی قربانیوں کی دل سے قدر کرنی چاہیئے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “ڈیفنس ڈے گرلز باسکٹ بال فیسٹیول میچ “کی اختتامی و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زعیمہ خاتون،حمیرہ صدیقی،اور دیگر موجود تھیں دوران میچ خواتین شائقین باسکٹ بال کی بڑی تعداد موجود تھی۔تہمینہ آصف نے یوم دفاع پاکستان پر شاندار گرلز باسکٹ بال ایونٹ کے انعقاد پرکراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گرلز کھلاڑیوں کی شاندار پر فارمنس کو سراہا تہمینہ آصف نے مزید کہاکہ پاکستانی قوم اس دن کو یوم دفاع کے طور پر ہر سال مناتی ہے اور یہ دن ہمیں افواج پاکستان کی عظیم قریبانیوں کی یاد دلا تا ہے آج کے دن جنگ ستمبر کے پاک افواج کے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہمیں اس تاریخی حقیقت کو فراموش نہیں کرنا چاہیئے کہ ہماری قوم اور شیر دل نوجوانوں اور دلیر مجاہدوں نے جن میں غازی اور شہیددونوں شامل ہیں اپنے سے 10گنا بڑی طاقت رکھنے والی بھارتی فوج کو ذلت آمیز شکست سے دو چار کیا تہمینہ آصف نے کہا کہ پاکستان خواتین کی صلاحیتیں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی کسی طور پر کم نہیں ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں کھیلوں کا بہترین انفرا اسٹرکچر اور مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کا بھر پور استعمال کرکے ملکی اور ابین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا وقار بلند کرسکیں انہوں نے KBBAکے صدر غلام محمد خان کی مرد اور خواتین باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے حوالے سے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔قبل ازیں “ڈیفنس ڈے باسکٹ بال گرلز فیسٹیول میچ “شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو الیون نے مد مقابل ڈاکٹر عابدہ طوسی الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 36کے مقابلے میں 38باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی فاتح ٹیم کی جانب سے کیمرون ٹرنر 12،روسیہ تنویر اور ہمار نے 10,10جبکہ رنر اپ ٹیم کی سمبل 14،سدرہاور ایسا بیلا نے اپنی ٹیم کے لئے 10,10پوائنٹس اسکور کرکے نما یا کھلاڑی رہیں۔اختتام پر مہمان خصوصی تہمینہ آصف نے فاتح رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here