ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی کی مزار قائد پر حاضری

0
1275

کراچی:(اسٹآف رپورٹر/ طلعت ًمحمود) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 72 ویں یوم وفات پر جمعہ 11ستمبر کی صبح شہریوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے بانی پاکستا ن قا ئد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی طویل جدوجہد اور مسلمانوں کی عظیم قربانیوں سے یہ ملک حاصل ہوا، پاکستان ہم سب کے لئے ایک نعمت ہے اور ہم اور ہماری آنے والی نسلو ں کو اپنی آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کرنی ہے، انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی زندگی اور عظیم جدوجہد ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے، قائد اعظم کے اصول، ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنا کر ہم ایک مہذب، خوشحال اور ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ کراچی بابائے قو م کی جائے ولادت ہے اور انہوں نے ہمیشہ کراچی کے سنہرے اور تابندہ مستقبل کی پیش گوئی کی تھی لہٰذا اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی اس پیش گوئی کو درست ثابت کردیں، بطور شہری ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزا ت سے پاک رکھنا ہے اگر ہر شہری اپنی ذمہ داری محسوس کرے تو بڑی حد تک بہتری لائی جاسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here