کورنگی میں چار منزلہ عمارت مہندم اطلاع ملتے ہی،ایڈمنسٹریٹرو ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل موقع پر پہنچ گئے

0
1214

بلدیہ کورنگی کی مشنری اور عملہ صبح 5بجے تک امدادی کاموں اورمہندم عمارت کا ملبہ اُٹھانے میں مصروف رہا
ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کمشنر کراچی کا جائے حادثہ کا دورہ شہریار گل نے حادثہ اور امدادی سرگرمیو ں کی تفصیلات سے آگاہ کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ والا ٹاؤن کورنگی میں چار منزلہ عمارت کے مہندم،حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہر یار گل جائے حادثہ پہنچ گئے اور بلدیہ کورنگی کی مشنری اور عملے کو طلب کرلیا،ایڈمنسٹریٹر شہریار گل کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے ہیوی مشنریز اور عملے کی مدد سے جائے حادثے سے ملبہ اور مدادی کاروائیوں میں مصروف ہوگئی،ایدمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے صبح 5بجے تک امدادی سرگرمیوں اور جائے حادثے سے ہنگامی بنیادوں پر ملبہ اُٹھا نے کے کاموں کی نگرانی کی،قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی افتخار شالوانی اور کمشنر کراچی ڈاکٹر سہیل راجپوت نے اللہ والا ٹاؤن میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہر یار گل نے حادثہ اور امدادی کاروائیوں سے متعلق جاری اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے بتا یا کہ حادثے کے فوری بعد امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا تھا بلدیہ کورنگی کی جانب سے بھاری مشنریز اور عملے کی مدد سے مہندم عمارت کے ملبے کو ہٹا یا گیا اور اس بروقت اُٹھا نے کے کاموں کا انجام دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here