بلوچستان نے قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرکے اپنے دفاع کے اعزاز کو برقرار رکھ لیا

0
934

بلوچستان نے قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرکے اپنے دفاع کے اعزاز کو برقرار رکھ لیا
اسلام آباد:( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نے قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرکے اپنے دفاع کے اعزاز کو برقرار رکھ لیا ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر وزیر زادہ تھے۔ جہنوں نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز، اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے صدر و صوبائی وزیر خلیق الرحمن، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد حسین، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، رکن مجلس عاملہ رانا تنویر احمد، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا،پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا سجاد اکبر، بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منظور احمد سرپرہ اور خیبرپختونخوا روک بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سمیع اللہ مروت کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ خیبرپختونخوا اور دفاعی چیمپیئن بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان بٹہ کنڈی میں کھیلا گیا جس میں دفاعی چیمپئن بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر اپنے دفاع کے اعزاز کو برقرار رکھا۔ پہلے سیٹ میں دفاعی چیمپئن بلوچستان نے خیبرپختونخوا کے خلاف 12-25 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 15-25 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ تیسرے سیٹ میں دفاعی چیمپئن بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو ایک سخت مقابلے کے بعد 23-25 سے ہر ا کر مقابلہ 1-2 سے جیت لیا۔ دفاعی چیمپیئن بلوچستان نے پنجاب کو جبکہ خیبرپختونخوا نے سندھ کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔بفائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ سندھ اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سندھ نے پنجاب کو 0-2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، سندھ نے دونوں سیٹوں میں 16-25 اور 19-25 سے فتح حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیموں نے لیا۔ جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل تھیں۔ چیمپئن شپ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئر کے تعاون سے کھیلی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here