ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی کے تحت تھیلیسیما کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ.

0
1758

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی کے تحت تھیلیسیما کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ
ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ ، جامعہ کراچی کے تحت پیر کو تھیلیسیما کے مریضوں بالخصوص مریض بچوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کی غرض سے ایک روزہ بلڈڈونیشن کیمپ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں لگایا گیا تاکہ کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں پیدا شدہ لاک ڈاون میں تھیلیسیما کے مریضوں کو خون کے عطیات کی فراہم میں مدد کی جاسکے، بین الاقوامی مرکز برائے کیمائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی اےس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کیمپ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرپروفےسر اقبال چوہدری نے کہا کہ یہ خون کا عطیاتی کیمپ بے لوث انسانی خدمت کی بنیادوں پر لگایا گیا ہے، انہوں نے کہا انسان کی جان بچانے میں مدد و معاونت کرنا ایک عظیم انسانی خدمت ہے ، انہوں نے کہا کرونا وائرس کی عالمی وبا ء اور اس کے تناظر میں پیدا شدہ لاک ڈاون میں تھیلیسیما کے مریضوں بالخصوص مریض اطفال کو خون کے عطیات کی شدید ضرورت لاحق ہے ۔ واضح رہے کہ اس کیمپ کے دوران عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے کروناوائرس سے متعلق وضع کردہ ہدایات کو بھی خصوصی طور پر پیش نظر رکھا گیا ہے ، اس کیمپ میں خون عطیہ کرنے والوں کے بنیادی ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے جس میں ملیریا، ہیپاٹاءٹس بی اور سی اور وی ڈی آر ایل وغیرہ شامل ہیں ، جبکہ اس کی رپورٹ بلڈ ڈونر ز کو بلا معاوضہ ارسال کی جائیں گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here