گریڈ انیس کے افسر سید صلاح الدین احمد نے جمعرات کو بطور میٹروپولیٹن کمشنر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

0
1342

گریڈ انیس کے افسر سید صلاح الدین احمد نے جمعرات کو بطور میٹروپولیٹن کمشنر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز ( پی اے ایس ) گریڈ 19 کے افسر سید صلاح الدین احمد نے جمعرات کو بطور میٹروپولیٹن کمشنر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،اس سے قبل وہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میونسپل سروسز میں سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، سید صلاح الدین احمد نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سمیت مختلف اہم سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، انہوں نے جاپان (ٹوکیو) سے پبلک پالیسی میں ایم اے کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں میونسپل کمشنر کے ایم سی سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ کراچی شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز ہوگا۔ نالوں کے اوپر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ختم کروایا جارہا ہے تجاوزات کے خاتمہ کے بعد نالوں کی صفائی میں درپیش مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے خاطر خواہ اقدامات کیے جائیں گے۔ کے ایم سی افسران و ملازمین کی پنشن اور تنخواہ سمیت دیگر معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ کے ایم سی کو خوشحال ادارہ بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here