جراثیم کش ادویات کا یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری

0
1812

یوسی 12 ،18 اور 24میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ، ایکسپو سینٹر کے قرنطینہ مرکز میں بھی جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا
ضلع شرقی کی تقریبا تمام یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ ہو چکا ہے اس عمل کو جاری رکھا جائے گا،
چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور
یوسی 12 کی وائس چئیرپرسن ارم بٹ و دیگر کا جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور و دیگر کو خراج تحسین

کراچی(نمائندہ خصوصی) ڈی ایم سی ایسٹ میں جراثیم کش ادویات کا یوسیز میں پہلا مرحلہ تیزی سے تکمیل کے مرحلے میں ہے اس سلسلے میں ایکسپو سینٹر میں قائم قرنطینہ مرکز میں خصوصی طور پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا جبکہ مساجد، پولیس اسٹیشنز، علاقوں سمیت عوامی جگہوں پر مرحلہ وار ضلع شرقی کی یوسیز میں جراثیم کش ادویات کےچھڑکاؤ کے ساتھ ماسک، سینیٹائزر اور چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ذاتی کوششوں اور ڈی ایم سی ایسٹ فرینڈز کے تعاون سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور ومیونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے مہم کی رفتار کا جائزہ لیا معائینے کے دوران انہوں نے کہا کہ الحمداللّہ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم کا پہلا مرحلہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھا جائےگا کورونا وائرس سے نجات پانا قومی مسئلہ ہے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اپنے تئیں اور فرینڈز آف ڈی ایم سی ایسٹ کے تعاون سے مستحقین میں راشن بھی تقسیم کر رہے ہیں راشن کی تقسیم کا عمل رات گئے سر انجام دے رہے ہیں تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہونے پائے انہوں نے عوام سے کہا کہ بار بار گزارش کر رہا ہوں کہ کورونا سے نجات کا واحد راستہ احتیاط ہے لہذا گوشہ نشینی اختیار کی جائے تاکہ کورونا سے نجات پائ جاسکے یوسی 12 کی چئیرپرسن ارم بٹ ودیگر نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسوقت کورونا سے بچاؤ کیلئے سب سے زیادہ کام ضلع شرقی میں ہو رہا ہے چپے چپے پر جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ سے جہاں کورونا کے خدشات کم ہو رہے ہیں وہیں دیگر مضر صحت جراثیموں کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے
مجموعی طور پر گزشتہ روز یوسی 12،18 اور 24 میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا گیا اس سلسلے میں باؤزر ٹینکر کی مدد سے بھی کھلی جگہوں پر اسپرے کیا گیا جبکہ دورے کے دوران انچارج فیومیگیشن راؤ شمشاد و دیگر افسران بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here