کرونا وائرس اور اہم سہولیات کافقدان

0
1349

تحریر: سیدہ عبیرہ حسین

کرونا وائرس کی تباہی تو الگ جو اس بیماری مبتلا نہیں ان غریب عوام کا حال کیا ہے کوئی پرسان حال نہیں زیادہ تر بینک کی برانچیز بند ہیں ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم کارڈ نہیں ساری او پی ڈی بند ہیں وہ مریض جو کسی اور مرض میں مبتلا ہیں وہ کہاں جائیں کیا انہیں مرنے کیلئے چھوڑ دیا جائے ہر بڑے اسپتال میں کنسلٹینٹ نہیں بیٹھ رہے حتی کہ ان کے زاتی کلینک تک بند ہیں میری والدہ گزشتہ 12 سال سے عارضہ جگر میں مبتلا ہیں نہ ہی ان کا ڈاکٹر ہسپتال میں دستیاب ہے نہ ہی ذاتی کلینک پر ایسے ڈاکٹرز اپنے فون نمبرز بھی کسی کو نہیں دیتے تو اگر کسی مریض کو کوئی ایمرجنسی پوجائے تو کوئی پوچھے ان پالیسی سازوں سے کہ کیا لوگ اپنے مریضوں کو سسکتا چھوڑ دیں اب اس میں دل لے مریض ۔جگر کے مریض گردے کے مریض کینسر کے مریض اور ناجانے کتنے ایسے امراض ہیں جن کا ہر ہفتے فالو اپ ضروری ہے اس کیلئے بھی کوئ لائحہ عمل اختیار کیا جائے خدارا حل نکالئے ورنہ کرونا سے زہادہ لوگ موت کا شکار ہوجائیں گئ نیز بینک کی ہر علاقے میں براچ کو کھولا جائے نہیں تو اوقات کار اور دن سے میسیجز کے زریعہ آگاہ کیا جائے
ارباب اختیار خدارا اس پر ضرور غور کریں ۔۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here