چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا اپنے زیر نگرانی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلع وسطی کی مساجد میں جراثیم کُش اسپرے کا آغاز

0
1703

آزمائش کی گھڑی میں دُعا کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ریحان ہاشمی
علماء کرام اپنے خطابات میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا درس دیں۔ریحان ہاشمی

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں دعا کے ساتھ ہمیں کرونا جیسے موذی مرض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ایسی صورتحال میں علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے خطابات میں عوام کو کرونا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا درس دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے زیر نگرانی نارتھ ناظم آباد بلاک این اور بلاک ایچ کی مختلف مساجد میں جراثیم کُش اسپرے کے آغاز کے دوران علماء کرام, منتظمین مساجد و نمازی حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی (ٹیکسز) مستفیض فاروقی، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ ناظم آباد غوث محی الدین، حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر و عہدیدار بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں چھوٹی بڑی مساجد کی کل تعداد پینتیس سو کے لگ بھگ ہے اور اس سلسلے میں ہماری کوشش ہے کہ ہم جمعہ کے اجتماعات سے قبل زیادہ سے زیادہ مساجد میں جراثیم کش اسپرے کروادیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری و ضلعی انتظامیہ اپنے طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے اور اس سلسلے میں میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر عباسی شہید ہسپتال میں قرنطینہ (آئسولیشن سینٹر)قائم کیا گیا ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو رکھا جارہا ہے اور اُن کی نگہداشت کا مناسب انتظام کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ضلع وسطی کے تمام چارجڈ پارکنگ ایریاز کو فیس سے مستثنٰی قرار دینے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here