جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی( ڈی پی ٹی) کے لیے انٹرویو منعقد

0
1261

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی( ڈی پی ٹی) کے لیے انٹرویو منعقد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈی پی ٹی میں داخلے کے لئے مختص 100 نشستوں کے لیے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے چار سو طلبہ کےانٹرویو لیے جا رہے ہیں۔یعنی ہر ایک سیٹ کے لیے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والےتین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
آفس آف ایڈمیشن سےایڈیشنل ڈائریکٹر آف ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پیر سے جمعرات تک دو شفٹوں میں انٹرویوز ز کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں ایک دن میں100 امیدواروں کا انٹرویو لیا جائے گا۔انٹرویو کے دو پینل ایک شفٹ میں 25, 25 امیدواروں کے انٹرویو لینگے۔
واضح رہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کی ہدایت پر یونیورسٹی میں انٹرویوز کے دوران کرونا وبا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے جس میں سماجی فاصلہ، امیدواروں کے جسم کا درجہ حرارت اور ہال کی مسلسل سینیٹایزیشن کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here