جامعہ کراچی ، شعبہ سیاسیات میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد ، علماء او ر نعت خوانوں کی شرکت

0
3410

جامعہ کراچی ، شعبہ سیاسیات میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد ، علماء او ر نعت خوانوں کی شرکت
جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد منظور الدین ہال میں صدر شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ محفل میلاد میں طلباء و طالبات نے شان رسول اکرم (ص) میں نعت خوانی کی۔ محفل میلاد میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
شعبہ سیاسیات میں منعقدہ محفل نعت سے جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، شبیر ابو طالب سمیت سابق صدر شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ قادری، پروفیسر ڈاکٹر احمد قادری نے خطاب کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سیرت نبوی (ص) کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء و طالبات کو اپنی زندگی میں سیر نبوی(ص) کے سنہرے اصولوں کو اپنانے اور عملی کرنے پر زور دیا۔ مقررین کاکہنا تھا کہ جامعات میں محفل میلاد النبی (ص) کی محافل کے انعقاد سے نوجوان نسل کو شعور اور آگہی کے ساتھ ساتھ سیرت نبوی سے آشنائی حاصل ہوتی ہے۔ اس موقع پر مقررین نے صدر شعبہ سیاسیات محترمہ پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ کی خدمات اور کوششوں کی قدر دانی کی اور انہیں کامیاب محفل میلاد کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔
محفل میلاد النبی (ص) کے پروگرام میں طلباء و طالبات کے علاوہ جامعہ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیسر اور شخصیات میںشعبہ اسلامک لرننگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین، شعبہ سوشیالوجی کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثوبیہ شہزاد، شعبہ ماحولیات کی چیئر پرسن ڈاکٹر سیما جیلانی، ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر ارشد اعظمی، جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ کے اراکین ڈاکٹر شاہ علی القدر، عتیق رزاق،ڈاکٹر محسن علی، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سابق صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم، شعبہ اردو سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر صدف، جامعہ ملیہ کالج سے تعلق رکھنے والے سینئر پروفیسر اعظم ، شعبہ ابلاغ عامہ کے ڈاکٹر اسامہ شفیق، اسلامیہ کالج سے تعلق رکھنے والے پروفیسر غلا م محمد، شعبہ ماحولیات کے ڈاکٹر شمس، ڈاکٹر وقار سمیت شعبہ سیاسیات کے اساتذہ میں ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر شمیل قادری، ڈاکٹر صہیبہ قادری، ڈاکٹر شہلا تحسین، اسسٹنٹ پروفیسر محبوب مقدم سمیت دیگر موجود تھے۔محفل میلاد النبی (ص) کے پروگرام میں طلباء وطالبات میں سے سلیم شاد، اریبہ، اویس، حسین، زاہدہ حنا، عمار، مفرا ضیاء سمیت دیگر نے نعتیہ کلام پیش کئے جبکہ طالب علم نواز نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔محفل میلاد کے اختتام پر موئے مبارک نبی اکرم (ص) کی زیارت بھی کرائی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here