سنڈیکیٹ کے اجلاس میں انٹرپرائزریسورس پلاننگ پر عملدرآمد اوربوٹینکل گارڈن اینڈہر بیریم جامعہ کراچی کو پروفیسر ڈاکٹر سید ارتفاق علی کے نام سے موسوم کرنے کی منظوری

0
947

سنڈیکیٹ کے اجلاس میں انٹرپرائزریسورس پلاننگ پر عملدرآمد اوربوٹینکل گارڈن اینڈہر بیریم جامعہ کراچی کو پروفیسر ڈاکٹر سید ارتفاق علی کے نام سے موسوم کرنے کی منظوری
کراچی:(اسٹا ف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کااجلاس ہفتہ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شعبہ خردحیاتیات کی لیکچرارتسنیم اختر،شعبہ حیاتی کیمیاء کی لیکچرار اسماء خان،شعبہ معاشیات کی لیکچرارصبامسعود اور شعبہ فارماسیوٹیکس کی لیکچرار حفصہ نصر کو جامعہ کراچی کے قوانین کے تحت ملازمت سے ہٹانے (Removal from Service)کے ساتھ ساتھ چھ ماہ میں ان سے وصولی کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر تحسین احمد جیلانی اورشعبہ حیاتی کیمیاء کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد حیدر نقوی کو دوماہ کے اندر رجوع بکار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر انہیں بھی جامعہ کراچی کے قوانین کے تحت ملازمت سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ چھ ماہ میں ان سے بھی وصولی کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔علاوہ ازیں اجلاس میں شعبہ کیمیاء کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حمیدہ سلطان کے رجوع بکار ہونے کی اجازت کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بوٹینکل گارڈن اینڈہر بیریم جامعہ کراچی کو سابق وائس چانسلر ومعروف ماہرنباتیات پروفیسر ڈاکٹر سید ارتفاق علی کے نام سے موسوم کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 2019 ء کے اشتہار کے مطابق جی آرای (مضمون) کے ٹیسٹ میں 50 پرسنٹائل حاصل کرنا لازمی ہے۔ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے خط مورخہ 05 نومبر2020 ء کی روشنی میں ایک ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی کے حلقہ آفیسر کی نمائندگی بذریعہ الیکشن نامزدگی سے متعلق معاملے پر فیصلہ کیا گیا کہ صرف سلیکشن بورڈ کے ذریعے تعینات ہونے والے افسران ہی سنڈیکیٹ کے الیکشن کے عمل میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔
اجلاس میں انٹر پرائز ریسورس پلاننگ(ای آرپی) پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی اور تمام ممبران نے شیخ الجامعہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔کمپیوٹر آپریٹر کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کو Adopt کرنے کی منظوری دی گئی۔
سلیکشن بورڈ کے اجلاس منعقدہ 07 جنوری،04 مارچ اور سلیکشن بورڈ برائے مریٹوریس کے خصوصی اجلاس 12 فروری 2021 ء کی رودادوں کی توثیق کی گئی۔ شعبہ حیاتی کیمیاء کی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ بانو،شعبہ فارما کوگنوسی کے پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر اور شعبہ حیوانیات کی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کو میریٹوریس پروفیسر کے عہدے پر فائز کرنے کی منظوری دی گئی۔
انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز میں بطورڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان جبکہ سینٹر فارپلانٹ کنزرویشن میں پروفیسر ڈاکٹر انجم پروین کی تین سال کی مدت کے لئے بطور ڈائریکٹر تقرری کی منظوری دی گئی اسی طرح شعبہ انگریزی میں پروفیسر ڈاکٹر افتخارشفیع،شعبہ تاریخ میں پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ،شعبہ فارماکوگنوسی میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر،شعبہ ارضیات میں ڈاکٹر ارم بشیر اورشعبہ اسلامک لرننگ میں ڈاکٹر عارف خان ساقی کی بطور صدر تین سال کی مدت کے لئے تقرری کی منظوری دی گئی۔
بورڈآف سیکنڈ ری ایجوکیشن کراچی پر ایک رکن کی بحیثیت بورڈ آف گورنرز کی دوسال کی مدت کے لئے فارماسیوٹیکل کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سنڈیکیٹ کے اجلاس منعقدہ 14 نومبر2020 ء کی توثیق کی گئی اور قراردادوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here