آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹر پرینیورز آف نارتھ امریکہ اور ٹرانسفارمیشن انٹر نیشنل سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط*

0
1802

جامعہ کراچی ،آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹر پرینیورز آف نارتھ امریکہ اور ٹرانسفارمیشن انٹر نیشنل سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔اس مفاہمتی یادداشت کا بنیادی مقصد طلبہ کو اسکل ڈیولپمنٹ،سٹارٹ اپ کلچر،کاروباری حکمت عملی ،انٹرپرینیورل کلچر اور لیڈرشپ اسکلز سے روشناس کرانا ہے اور اس حوالے سے بنیادی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی معلومات میں اضافہ کرنا شامل ہے۔
علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جامعہ کراچی میں موجود کراچی یونیورسٹی بزنس انکیوبیشن سینٹر فعال طریقے سے اپنا کردار اداکرسکے۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن جبکہ آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹر پرینیورز آف نارتھ امریکہ کی طرف سے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر محمد عمران یوسف نے دستخط کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ کراچی اور ایڈوانس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جامعہ کراچی اور ایڈوانس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹرکے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن میں منعقد ہوگئی۔مذکورہ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے باہمی اشتراک سے بائیومیڈیکل ریسرچ انعقاد کے فروغ کے لئے کام کریں گے اور سائنسدانوں ،محققین کے مابین معلومات کے تبادلے کے علاوہ ساتھ مل کر مختلف سائنٹیفک ریسرچ پروجیکٹس پر کام کرنا اور باہمی اشتراک سے ورکشاپس کے انعقاد کو یقینی بنانا شامل ہے۔
مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کی جانب سے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن جبکہ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کی جانب سے ڈاکٹر ظفر اقبال نے دستخط کئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here