ڈی پی ایز کے آفر لیٹر جارے کرنے پر وزیر تعلیم سعید غنی و سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ باقر عباس نقوی کا خیرمقدم

0
1362
پروموشنز سے متعلق سارے معاملات مکمل ہیں،ڈی پی سی کی تاریخ کا اعلان کرکے ڈی پیز میں عرصہ دراز سے پائی جانے والی بے چینی دور کی جائے۔عہدیداران ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن سندھ
کراچی سندھ کےکالجز کے ڈی پی ایز کی نمائندہ تنظیم “ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن سندھ” کے عہدیداران  نے گزشتہ سال دسمبر میں بھرتی کیئے گئے خواتین و مرد  ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کے آفر لیٹر جارے کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ باقر عباس نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام ڈی پیز کو ایک مرتبہ پھر مبارکباد دی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جارے کردہ ایک بیان میں سیکریٹری کالجز سے مطالبہ کیا گیا کہ چونکہ ڈی پیز کے پروموشنز سے متعلق سارے معاملات مکمل ہیں اس لئے ڈی پی سی کی تاریخ کا اعلان کرکے ڈی پیز میں عرصہ دراز سے پائی جانے والی بے چینی دور کی جائی۔دریں اثناء آفر لیٹر جاری ہونے کی خبر پر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیئے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here