یوم دفاع کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا.

0
1881

یوم دفاع کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ہمدرد یونیورسٹی نے ایک سخت معرکہ کے بعد پنالٹی ککس پر میزبان سائیڈ سرسید یونیورسٹی کی ٹیم کو 3-1 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ میچ مقررہ وقت میں2-2 گول سے برابر رہاتھا۔اس میچ کے مہمان خصوصی سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی تھے، جس نے میچ کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے۔سکسٹین اسٹار فٹبال گراﺅنڈ پرسرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یوم دفاع اور یکجہتی کشمیرپر نمائشی فٹبال میچ میں ہمدرد یونیورسٹی اور میزبان سرسید یونیورسٹی کی فٹبال ٹیمیں ایک دوسرے کے معد مقابل آئیں، جس میں ہمدرد یونیورسٹی نے پنالٹی ککس پر میزبان سائیڈ سرسید یونیورسٹی کی ٹیم کو3-1سے مات دی۔ کھیل کے آغاز سے دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل سے شائقین فٹبال کو متاثر کیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں سرسید یونیورسٹی کی جانب سے شمائیل خضر نے گول20 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلوادی ،جس کو وقفے سے تین منٹ قبل 27ویں منٹ میں ہمدرد یونیورسٹی کی طرف سے سعود رحمان نے گیند کو جال میں پہنچاکر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ایک ایک گول سے برابر تھیں، کھیل کے دوسرے ہاف میں ہمدرد یونیو رسٹی کی طرف سے45 ویں منٹ میں سبحان اللہ نے گول اسکور کرکے میچ میں اپنی ٹیم کو2-1 کی برتری دلوادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے والی ہوم سائیڈ سرسید یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے ہمدرد یونیورسٹی کے گول پر بھرپور حملے کئے اور کھیل کے اختتام سے پانچ منٹ قبل55 ویں منٹ میں غلام رسول نے ایک بہترین پاس پر گیند کو جال میں ڈال کر مقابلہ2-2 گول سے برابر کردیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ2-2 گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا، جس میں مہمان ٹیم ہمدرد یونیورسٹی کے پلیئرز حزب اللہ، اسداللہ،عبدالرافع، کامران خان اور اعجاز نے درست نشانہ لگاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا، سرسید یونیورسٹی کے تین کھلاڑیوں حمزہ، کاشان، کامران مغل نے غلط نشانہ بازی اور عجلت کی وجہ سے گول کے مواقع ضائع کردیئے، صرف عبدالوہاب گول کرنے میں کامیاب رہے۔ اس طرح ہمدرد یونیورسٹی کی ٹیم نے سرسید یونیورسٹی کو 3-1سے قابو کرکے یوم دفاع اور یکجہتی کشمیرپر نمائشی فٹبال میچ کی ٹرافی حاصل کی۔ تقریب تقسیم انعامات میں ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار نے ہمدرد یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا جس نے اس میچ میں کھیلنے کے لئے اپنی ٹیم کو بھیجا، ساتھ ہی سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ اور خصوصا رجسٹرار سید سرفراز علی کا بہت شکرادا کیا جس نے مکمل سپورٹ کرتے ہوئے خود تشریف لائے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ رجسٹرار سید سرفراز علی نے یوم دفاع کے حوالے کہا کہ پوری پاکستانی قوم جرات کی لازوال داستانین رقم کرنے والے شہیدوں کو عقیدت کا سلام پیش کرتی ہے، اور آج چھ ستمبر کا دن ہمار ی تاریخ کا سنہرا باب ہے جب ہم نے خام خیالی میں مبتلا دشمن کا غرور پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے یقین کامل سے خاک میں ملادیا۔ یوم دفاع کے ساتھ آج ہم اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ بھی یکجہتی کا بھی اظہار کررہے ہیں،کشمیری بھائیو کواس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آخر میں ہمدرد یونیورسٹی کے کپتان کو وننگ ٹرافی اور رنراپ ٹرافی سرسید یونیورسٹی کے کپتان اور کوچ نے وصول کی۔ اس موقع پر جاوید اقبال، آصف ظہیر، محسن علی، نوربخش، طارق خان ودیگر موجود تھے۔

سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یوم دفاع اور یکجہتی کشمیرپر نمائشی فٹبال میچ کے موقع پر ہمدردیونیورسٹی اور سرسید یوینورسٹی کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سید سرفراز علی،، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، جاوید اقبال، آصف ظہیر، محسن علی، نوربخش، طارق خان ودیگر کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here