کھیلوں کے فروغ کے لیئے ٹیلینٹ کو بھرپور مواقع فراہم کریں گے.

0
2069
یوم دفاع پاکستان و یکجہتی کشمیر اسپورٹس فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر کرکٹرز کا مہمان خصوصی گورنمینٹ ڈگری کالج و پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد کے پرنسپل پروفیسر عبدالنعیم خان، اعزازی مہمان پروفیسر عطاءاللہ خان،صدر حیدرآباد اولمپک خرم رفیع صدیقی،سیکریٹری حیدرآباد ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن سید محمد ندیم کے ساتھ گروپ۔ آرگنائزنگ سیکریٹری احمد نواز، کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ ساتھ ہیں۔

کھیلوں کے فروغ کے لیئے ٹیلینٹ کو بھرپور مواقع فراہم کریں گے”۔ان خیالات کا اظہار گورنمینٹ ڈگری کالج و پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد کے پرنسپل پروفیسر عبدالنعیم خان نے پی ڈی پی فاؤنڈیشن پاکستان و حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے اشتراک سے منعقد کیئے جارہے یوم دفاع پاکستان و یکجہتی کشمیر اسپورٹس فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری احمد نواز، کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ، چیئرمین خرم رفیع صدیقی، وائس چیئرمین سید مسرت علی، کمیٹی ممبران عائشہ ارم، طارق توفیق، سلیم الدین، محی الدین و دیگر کو کھیلوں میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے اور اکثر کی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ فیسٹول میں متعلقہ ایسوسی ایشنز کے تعاون سے کرکٹ، والی بال، ٹگ آف وار، بیس بال سمیت بیشتر کھیل شامل ہیں۔افتتاحی تقریب میں مختلف کھلاڑیوں و آفیشلز کے علاوہ خصوصی طور پر مدعو پاک کاؤنٹی کرکٹ کلب زون تین کراچی اور پی ڈی پی فاؤنڈیشن حیدرآباد کی ٹیمیں شریک تھیں۔قبل ازیں مہمان خصوصی پروفیسر عبدالنعیم خان و اعزازی مہمان پروفیسر عطاءاللہ خان، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و سیکریٹری حیدرآباد ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن سید محمد ندیم اور معروف اسپورٹس جرنلسٹ عمر شاہین کو احمد نواز اور خرم رفیع نے اجرک پیش کیں اور ٹیموں اور کھلاڑیوں سے انکا تعارف کرایا۔ اس موقع پر معین خان، عمران خان، ظہیر مگسی، فہد ندیم، زاکر علی اور دیگر موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here