سر سید یونیورسٹی کی کرکٹ، ہاکی اور فٹبال کی ٹیمیں جلد پنجاب کا دورہ کریں گی، سید سرفراز علی (رجسٹرار)

0
934

سر سید یونیورسٹی کی کرکٹ، ہاکی اور فٹبال کی ٹیمیں جلد پنجاب کا دورہ کریں گی، سید سرفراز علی (رجسٹرار)
سرسید یونیورسٹی کا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ارشد ستار ممبر ٹیکنیکل کمیٹی، ایچ ای سی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی کے دورے پر آئے ہوئے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر اسپورٹس کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار ریٹائرڈ کموڈور سید سرفراز علی نے مہمانوں کو یونیورسٹی کی جانب سے یادگاری تحائف پیش کئے، دورے پر آئے ہوئے تمام ڈائریکٹرز نے سر سید یونیورسٹی کے کراچی کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں قابل قدر خدمات سرانجام دینے پر یونیورسٹی کی انتظامیہ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا اور خاص طور پر ارشد ندیم کو نقد انعام اور سونے کا تمغہ دینے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا، اس موقع پر رجسٹرار سرسید یونیورسٹی کو اپنی ٹیموں کو پنجاب کے دورے پر آنے کی دعوت بھی دی جس کے جواب میں سید سرفراز علی نے کرکٹ، ہاکی اور فٹ بال کی ٹیموں کو دوستانہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پنجاب کے دورے پر بھیجنے کا عندیہ دیا، ظہرانے میں شریک ڈائریکٹرز میں ارشد ستار، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب, محمد احمد خان ہرل، یونیورسٹی آف سرگودھا, رانا امجد، یو وی اے ایس، زاہد بشیر، سپیرئیر یونیورسٹی، عدنان صدیقی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، محمد عقیل رانا، یونیورسٹی آف لاہور، محمد تنویر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، راشد قریشی یونیورسٹی آف کراچی اور شاہ میر خٹک، ہمدرد یونیورسٹی نے شرکت کی. دیگر معززین میں ڈاکٹر عقیل الرحمان، ڈین بیسک سائنسز، مناف ایڈوانی، ڈائریکٹر فائنانس، گوہر رضا، پریزیڈنٹ نیٹ بال فیڈریشن، محمد عدیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی یونیورسٹی، محمد اکبر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی یونیورسٹی اور مبشر مختار، ڈائریکٹر اسپورٹس سر سید یونیورسٹی بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here