جامعہ کراچی نے بیچلر زاور ماسٹرزپروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم24 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے

0
1188

جامعہ کراچی نے بیچلر زاور ماسٹرزپروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم24 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کے لئے 24 دسمبر2020 ء تک آن لائن داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں
تفصیلات کے مطابق بیچلرزپروگرام میں ایگریکلچرل سائنس اینڈ رسک مینجمنٹ،ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ، عربی،بنگالی، بائیوکیمسٹری، باٹنی،کیمسٹری،کمپیوٹیشنل میتھمیٹکس،اکنامکس،انگلش،فائنینشل میتھمیٹکس،جغرافیہ،جیولوجی،ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز،ہسٹری، اسلامک ہسٹری،اسلامک لرننگ،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس،میرین سائنس،میتھمیٹکس، مائیکروبائیولوجی، پرشین (فارسی)، فلاسفی، فزکس،فزیالوجی، پولیٹیکل سائنس،سائیکولوجی،قرآن وسنہ،سندھی،سوشل ورک،سوشیالوجی،اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسٹیٹسٹکس، اُردو،اصول الدین، ویمنزاسٹڈیز اور زولوجی شامل ہیں،
جبکہ ماسٹرز پروگرام میں اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی، اپلائیڈ فزکس،عربی،بنگالی، بائیوکیمسٹری،بائیوٹیکنالوجی، باٹنی،کیمسٹری، کمپیوٹرسائنس،اکنامکس، اکنامکس اینڈ فائنانس، ایجوکیشن،انگلش، انوائرمینٹل اسٹڈیز،جینیٹکس، جغرافیہ، جیولوجی،ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز،ہسٹری،انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس،اسلامک ہسٹری،اسلامک لرننگ،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس،میرین سائنس،میتھمیٹکس، مائیکروبائیولوجی، پرشین(فارسی)، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، فلاسفی، فزکس،فزیالوجی، پولیٹیکل سائنس، سائیکولوجی، پبلک پالیسی، قرآن وسنہ، سندھی، سوشل ورک، سوشیالوجی، اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسپیشل ایجوکیشن، اسٹیٹسٹکس، ٹیچرایجوکیشن، اُردو،اُردو(ایم اے اقبالیات)، اصول الدین، ویمنزاسٹڈیز اور زولوجی شامل ہیں۔
(گریس یا کنڈونیشن مارکس کے حامل طلبہ کے داخلے زیر غور نہیں لائے جائیں گے)۔ایسے طلبہ جو پاکستان کے پبلک سیکٹر بورڈ یاجامعات کے مقابلے میں دیئے جانے والے سرٹیفیکٹ / ڈگری کی بنیاد پر داخلے کے خواہشمند ہیں انہیں جامعہ کراچی کی ایکویلینس کمیٹی یا IBCC کی جانب سے جاری کردہ ایکویلینس سرٹیفیکٹ داخلہ فہرست جاری ہونے سے تین دن قبل تک لازمی جمع کرانا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here