اسلامک اکیڈمی آف سائینسزکی کانفرنس 7مارچ 2023 بروز منگل سے جامعہ کراچی میں ہوگی

0
283

اسلامک اکیڈمی آف سائینسزکی کانفرنس 7مارچ 2023 بروز منگل سے جامعہ کراچی میں ہوگی
کانفرنس کا افتتاح وزیرِ اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کریں گے، بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کا بیان
شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی،ڈاکٹر عطا الرحمن، ڈاکٹراقبال چوہدری اورغیر ملکی ماہرین بھی خطاب کرینگے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) اسلامک ورلڈاکیڈمی آف سائینسز(آئی اے ایس)کی 24 ویں 2 روزہ سائینسی کانفرنس (7تا 8 مارچ) منگل سے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کا انعقاد اسلامک ورلڈاکیڈمی آف سائینسز، کامسٹیک اسلام آباد اورآئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے باہمی اشتراک سے ہوگا جس کا افتتاح وزیرِ اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ صاحب کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلامی ممالک میں سائینس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کامسٹیک نے دراصل اسلامک ورلڈاکیڈمی آف سائینسزکی بنیاد رکھی تھی۔
آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ اس اہم کانفرنس کی میزبانی اور انعقاد دراصل بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ترجمان کے مطابق اس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی سائنسدان اور محققیں شرکت کریں گے جس کی افتتاحی تقریب منگل کی صبح ساڑھے 9 بجے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں ہوگی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سمیت شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، آئی اے ایس کے بانی سرپرست پرنس الاحسان بن طلال (اُردن)، سرپرستِ اعلیٰ بین الاقوامی مرکز اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری، آئی اے ایس کے صدرپروفیسر عدنان بدران(اُردن)، حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز لطیف جمال اور ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ نادرہ پنجوانی بھی اس افتتاحی تقریب سے خطاب کرینگے۔ تقریب میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here