کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020 ایگل اسپورٹس اور برما محمڈن فائنل میں پہنچ گئیں

0
1130

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020 ایگل اسپورٹس اور برما محمڈن فائنل میں پہنچ گئیں
سیمی فائنل مقابلے میں ایگل اسپورٹس نے الشہباز کلب اور برما محمڈن نے کالونی اسپورٹس کے شکست دیدی
نوجوان کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں سہولیات ہم فراہم کرینگے۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان کا اعلان
کورنگی اسپورٹس فیسٹیول میں نوجوانوں کی بھر پور شرکت اور کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ ضلع کورنگی کے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں
انشا اللہ بہت جلد پروقار اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی اور انہیں انعامات سے نوازا جائیگا۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان کا کھلاڑیوں کو یقین دہانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر طلعت محمود) اہلیان کورنگی کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ عالیہ کورنگی کے اشتراک سے کورنگی اسپورٹس فیسٹیول 2020 کے پہلے مرحلے میں لانڈھی جیم خانہ،غازی اسپورٹس شاہ فیصل اور کالونی اسپورٹس فٹ بال گراؤنڈ سعود آباد ملیر پر جاری کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار اختتام۔فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ایگل اسپورٹس نے مد مقابل الشہباز فٹ بال کلب کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا،فاتح کلب کی جانب سے احمد نے 2اور شہباز نے ایک گل جبکہ حریف ٹیم کے جانب سے غفار نے واحد گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں دو مضبوظ ٹیموں برما محمڈن اور کالونی اسپورٹس ملیر کا مقابلہ ہوا جس میں برما محمڈن نے کالونی اسپورٹس کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے مات دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا برما محمڈن کے حماد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2گول اسکور کئے جبکہ کالونی اسپورٹس ریحان با بو ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد آصف،اسحاق عثمان،ابراہیم اور عدنان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد خالد تھے۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان،فٹ بال ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ضمیر السلام،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز خان،نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے پی آر اوعظمت اللہ خان،ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی سلیم رضا،ڈائریکٹر انفارمیشن ایاز خان،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ارشد،مجاہد عابدی،کیپٹن عبید اللہ خان،اجمل خٹک اور دیگر موجود تھے،میونسپل کمشنر فہیم خان نے اعلان کیا کہ نوجوان کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں ہم نی صرف میدانوں کو فعال بلکہ اس میں سہولیات بھی فراہم کرینگے کالونی اسپورٹس کے منتظمین کے مطالبے پر انہوں نے گراؤنڈ میں بورنگ اور گاس کٹنگ مشین کی فراہمی کا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ ہماری اولین ترجیح صاف ستھرا،سرسبز اور صحت مند ماحول کا قیام ہے عوام ساتھ دیں ہم اس چلینج سے نبرد آزما ہونگے انشا اللہ عوام کے تعاون سے بلدیہ کورنگی کو شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا فہیم خان نے کہاکہ کورنگی اسپورٹس فیسٹیول میں نوجوانوں کی بھر پور شرکت اور کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ ضلع کورنگی کے نوجوانوں میں نہ صرف ٹیلنٹ موجود ہے بلکہ ہمارا نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتا ہے انہوں نے نوجوانوں کو یقین دلا یا کہ انشا للہ ڈسٹرکٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن آپ کی بھر پور رہنمائی اور تعاون کرے گی ہم ضلع کی تعمیر و ترقی کے ساتھ میدانوں کو بھی ترقی دینگے تاکہ ہمارے نوجوان ایک بہتر ماحول میں صحت مند سرگرمیاں انجام دے سکیں میونسپل کمشنر فہیم خان نے اعلان کیا کہ انشا اللہ COVIDکی صورتحال کی بہتری کے فوراً بعد ہی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے پہلے مرحلے میں کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال کی فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں انعامات سے نوازا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here