حکومت سندھ کے۔ ڈی۔ اے کی ماہانہ گرانٹ میں اضافہ کریں، کے۔ڈی۔اے آفیسرز ایسوسی ایشن

0
1297

حکومت سندھ کے۔ ڈی۔ اے کی ماہانہ گرانٹ میں اضافہ کریں.
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے۔ڈی۔اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ اور خاص طور پر صوبائی وزیر بلدیات جناب سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ادارہ ترقیات کراچی کی ماہانہ گرانٹ میں فوری اضافہ کیا جائے ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن صاحب نے جو سمری سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال کی ہے جس میں انھوں نے ماہانہ گرانٹ 34 کروڑ روپیہ کرنے کی سفارش کی ہے اس کو فوراً منظور کیا جائے ۔ تاکہ ادارہ کے ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کی ادائیگی ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ ہوسکے۔ ادارہ کو جو رقم 2016 میں کے ڈی اے کی بحالی کے وقت حکومت سندھ نے مختص کی تھی آج چار سال گزرنے کے باوجود اس میں اضافہ نہ کرنا ادارہ کے ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے۔ ہرسال ملازمین کے سالانہ انکریمنٹ اور وفاقی یا صوبائی حکومت کی طرف سے تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ سے سالانہ 3 کروڑ روپیہ کا اضافہ ہوتا ہے لیکن اس ادارہ کی انتظامیہ اور ادارہ کی مختلف یونینز کی باربار کی گزارش کے باوجود گرانٹ کا نہ بڑھانہ کے ڈی اے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے اب جبکہ سمری صوبائی وزیر بلدیات صاحب کے آفس پہنچ گئ ہے ان سے ہماری گزارش ہے کہ ادارہ کے ریٹائرڈ ملازمین ابھی تک اپنی فروری 2020 کی پینشن سے محروم ہیں لہذا فوراً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور موجودہ حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر 34 کروڑ ماہانہ گرانٹ کی سمری کو منظور کیاجائے۔ ہم ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن صاحب کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ ان مشکل ترین حالات میں بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں۔ آفیسر ز ایسوسی ایشن ادارہ کہ مفاد میں ڈائریکٹر جنرل سے مکمل تعاؤن کرنے کے لیے تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here