ایسوسی ایشن آف پرائویٹ سیکٹرز یونیوسٹیز سندھ چیپٹر کے عہدیداروں کی حلف بر داری

0
1371

ایسوسی ایشن آف پرائویٹ سیکٹرز یونیوسٹیز سندھ چیپٹر کے عہدیداروں کی حلف بر داری
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز، پاکستان (ایپسپ ) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کے قیام کے مقاصد میں ملک میں اعلی تعلیم اور ریسرچ کلچر کا فروغ ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، اپنی خودمختاری کی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ، بیرون ممالک کی جانب دیکھنے کے بجائے ملکی جامعات کی بہتر کارکردگی سے رہنمائی حاصل کرنا، انڈسٹری اور عام آدمی کے مفاد میں تحقیق کے کام کی حوصلہ افزائی، ریگولیٹری باڈی سے تعاون اور ایچ ای سی کی انڈرگریجویٹ پالیسی کا خیرمقدم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح یہ ہے کہ ہم پاکستان میں پاکستان می میں پڑھے لکھے افراد کی تعداد میں اضافے کی بھرپور کوشش کریں جو کہ ہمارے اردگرد کے ممالک بھارت سری لنکا اور ایران کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز، پاکستان سندھ چیپٹر کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جن نو منتخب عہدیداروں نے اس موقع پر حلف اٹھایا ان میں پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، اقراء یونیورسٹی( صدر ) پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ، محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی(نائب صدر ) پروفیسر، ڈاکٹر ریاض شیخ، زیبسٹ، (جنرل سیکرٹری) محترمہ سیما مغل، گرینوچ یونیورسٹی( جائنٹ سیکریٹری ) اور وجیہہ الدین خان، جناح یونیورسٹی برائے خواتین( خازن ) شامل تھے۔ اس موقع پر ایپسپ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اورنگزیب خان۔ بھی موجود تھے۔ ایپسپ، سندھ چیپٹر کے نومنتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر یونیورسٹی کی یہ بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرے ۔ انہوں نے کہا ایسوسی ایشن کے چیئر مین کی جانب سے فراہم کردہ گائیڈ لائن ہمارے لئے واضح گائیڈ لائن ہےجس پر عمل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم ان کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرینگے ۔ نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نےکہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی تمام یونیورسٹیوں کے درمیان موثر دابطے قائم رکھنا بہت ضروری ہے اور ہم ایپسپ کے اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کرکےاپنے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اچھی جامعات اور اداروں کی کمی نہیں ہے جن میں ایچ ای سی سندھ اور وزیر اعلی سندھ کی چارٹرڈ انسپکشن اینڈ ایولوشن کمیٹی قابل ذکر ہیں اور ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں ہیں۔ نومنتخب جنرل سیکرٹری ، پروفیسر، ڈاکٹر ریاض شیخ نے اس موقع پر سندھ چیپٹر کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اس تنظیم کے قیام کی ضرورت بہت پہلے سے محسوس کی جا رہی تھی اور ہم سب کو اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کے ہم انفرادی کار کردگی کے بجائے اجتماعی کار کردگی کے مظاہرے پر توجہ دیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here